Islamic Teachings on Business Ethics and Integrity (Urdu Article)
غیر مسلموں کی معیشت صرف فروخت یعنی سیلز پر منحصر ہوتی ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دینِ اسلام کی صورت میں ایسی تعلیمات عطا فرمائی ہیں جن کے تحت مسلمانوں کی تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا مقصد صرف اشیاء کی فروخت نہیں ہوتا، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کی خدمت اور برکاتِ الٰہیہ کا حصول بھی شامل ہے۔
ہر مسلمان کو یہ ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ جھوٹ بول کر، خیانت کرکے یا حیلے بہانے کرکےکوئی بھی عیب دار چیز نہ بیچے۔ اگرچہ اس طرح پیسہ آ جائے گا، لیکن اس میں برکت نہیں ہوگی۔ اس لیے ان امور کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سبھی ایسا کرتے ہیں، اور ان کے دل میں یہ خیال ہوتا ہے کہ اتنا سا جھوٹ تو غیر مسلم بھی بولتےہیں اور ان کے کاروبار چمکتے ہیں۔ لیکن دوستو! کلمہ طیبہ “لا الہ الا اللہ” پڑھنے کےبعد جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اپنی روزی کو حلال اور پاک بنائیں۔
پیسے جمع کرنے کی بجائے برکتوں کے حصول کی کوشش کریں۔ گاہک کو کبھی بھی ایسی چیز نہ بیچیں جو آپ خود اپنے لیے پسند نہیں کرتے ۔ ایسے عیب کے ساتھ چیز نہ دیں جس کے بارے میں اگر آپ کو پتہ چلتا تو آپ اسے نہ خریدتے۔
بلکہ بہترین سے بہترین چیز فروخت کریں۔ آپ کو اپنی مصنوعات پر اتنا اعتماد ہونا چاہیے کہ گاہک کو ایک یا دو دن کا وقت دینے میں ہچکچاہٹ نہ ہو۔ کہہ دیں کہ اگر تین دن میں اس چیز میں کوئی خرابی آپ کو معلوم ہو جائے تو واپس لے آئیں، میں خوشی سے واپس کر لوں گا۔
ہاں! اس میں شرط یہ ہے کہ خریدار جو عیب دکھائے، وہ خریدنے کے وقت موجود ہو۔ اگر مارکیٹ کے ماہرین سے پتہ چل جائے کہ عیب خریدنے کے بعد خریدار کی غلطی سے پیدا ہوا ہے تو پھر واپسی نہیں ہوگی۔
اگر یہ ثابت ہو کہ عیب پہلے سے موجود تھا تو فروخت کنندہ کو چاہیے کہ فوراً چیز واپس لے لے اور رقم واپس کر دے۔ بظاہر اس عمل میں نقصان نظر آتا ہے کہ چیز واپس لے لی گئی اور معیوب چیز اب شاید کوئی نہ خریدے۔ لیکن گہرائی میں دیکھیں تو اس سے دوکاندار کے علم میں اضافہ ہوتا ہے کہ آئندہ وہ ایسی عیب دار چیز نہیں خریدے گا یا بنائے گا۔ اگر اس نے جان بوجھ کر معیوب چیز بیچی تھی تو اسے اپنے کیے کی سزا ملنی چاہئے۔
اور اگر دوکاندار خود اس چیز کا بنانے والا ہے تو اس کے لیے یہ واپسی لینے کا عمل مزید فائدہ مند ہے کہ آئندہ وہ اس چیز کو بناتے ہوئے اس عیب کا خاص خیال رکھے گا اور حل تلاش کرے گا۔ نتیجتاً اس کی مصنوعات مزید بہتر ہوں گی۔
خلاصہ یہ ہے کہ تمام دوکانداروں کو چاہیے کہ اپنی چیزیں پورے اعتماد اور وثوق کے ساتھ بیچیں۔ گاہک کو یقین دلائیں کہ اگر ایک دن کے اندر کوئی خرابی ظاہر ہوتی ہے تو ہم بخوشی واپس کر لیں گے۔ایسا کرنے سے گاہک بھی مطمئن ہو کر جاتا ہے اور روزی میں بھی برکت ہوتی ہے۔
KitabFarosh.com is an outstanding website offering a vast collection of thousands of free articles on various topics, allowing readers to benefit from rich content at no cost. Whether you’re looking for Islamic teachings, business ethics, or general knowledge, Kitab Farosh has it all. Additionally, KitabFarosh.com is a trusted online bookstore that provides reliable book delivery services across Pakistan. With a wide range of books and easy-to-navigate categories, it’s your go-to source for learning and enriching your library from the comfort of your home.
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





