ٹی سی ایس شکایات درج کرنے کا آسان اور مؤثر طریقہ کار
ٹی سی ایس پاکستان کی ایک معیاری کورئیر سروس ہے جس کے ذریعے کتاب فروش آن لائن بک اسٹور کو سات سال سے بہترین تجربات حاصل ہیں۔ ٹی سی ایس پارسل کی فوری اور محفوظ ترسیل کے لیے کوشاں ہے اور کسی بھی ممکنہ تاخیر یا مسئلے کی اطلاع اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس ٹی سی ایس ٹریکنگ کوڈ موجود ہے تو اپنے پارسل کی موجودہ صورتحال جاننے کے لیے
ٹی سی ایس کی آفیشل ویب سائٹ
https://www.tcsexpress.com/
پر جائیں
ٹی سی ایس میں شکایت درج کرنے کا طریقہ:۔
ٹریکنگ کوڈ نوٹ کریں:۔
سب سے پہلے اپنے پارسل کا ٹریکنگ کوڈ کسی کاغذ پر لکھ لیں۔
ہیلپ لائن پر کال کریں اور شکایت درج کریں:۔
ٹی سی ایس کی ہیلپ لائن نمبر
021-111-123-456
پر کال کریں۔ کال کے دوران زیرو ڈائل کر کے براہ راست کسٹمر سروس نمائندے سے رابطہ کریں۔
ٹریکنگ کوڈ اور پارسل سے متعلق مسئلہ بیان کریں جیسے کہ پارسل کی عدم دستیابی، نامکمل ایڈریس، یا تاخیر ۔
نمائندے سے یہ بھی درخواست کریں کہ وہ آپ کو شکایت کا ریفرنس نمبر میسج کے ذریعے بھیج دے، تاکہ آپ شکایت کے پروسیس کو با آسانی ٹریک کر سکیں۔
یاد رکھیں: شکایت کے اندراج کے بعد ریفرنس نمبر کا میسج وصول کرنا ضروری ہے، تاکہ آپ بعد میں کسی بھی معلومات کے لئے آسانی سے رابطہ کر سکیں۔
کتاب فروش آپ کا شکریہ ادا کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ آپ ٹی سی ایس کی خدمات سے مطمئن ہوں گے اور ہم سے دوبارہ کتابیں منگوائیں گے۔
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





