میاں بیوی کے لئے کچھ ہدایات

مسنون زندگی قدم بہ قدم

میاں بیوی کے لئے کچھ ہدایات

۔1۔ بیوی کے ساتھ مجامعت کرنا (مسلم’ ابن ماجہ)

۔2۔ بیوی کے ساتھ کھیل مذاق کرنا (ترمذی)

۔3۔ اگر ایک بار کے بعد دوبارہ ضرورت مجامعت کی ہو تو درمیان میں سب سے افضل بات تو غسل کر لینا ہے ورنہ وضو کافی ہے کم از کم استنجا ہی کر لیا جائے تو بڑی نفاست کی بات ہے ۔(جمع الفوائد)

۔4۔ ہر مرتبہ غسل کرنا افضل ہے اور آخر میں ایک غسل بھی کافی ہے (مشکوٰۃ)

۔5۔ فراغت پر غسل کرنا تو دونوں پر ہی فرض ہو جاتا ہے لیکن اسی وقت غسل کر کے سونا افضل ہے (بخاری) غسل کو جی نہ چاہے تو باوضو ہو کر سوئے (مشکوٰۃ)
یہ بھی نہ ہو سکے تو استنجا کر کے سو جائیں اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو تیمم کر کے سونا بھی حدیث شریف میں آیا ہے۔ اگر بغیر پانی کے استعمال کئے یوں ہی سورہیں تو ایسا بھی حدیث سے ثابت ہے (الحمد للہ ’ اللہ تعالیٰ نے بہت آسانی فرما دی ہے) (جمع الفوائد)
لیکن صبح صادق ہونے سے پہلے یہ ترتیب ہے’ صبح صادق ہو جانے کے بعد غسل کرنے میں دیر نہ کرنا چاہئے غسل کا مسنون طریقہ وہی ہے جو پہلے ذکر کیا جا چکا ہے۔

۔6۔ غسل کر لینے کے بعد تولیہ سے بدن پوچھنا اور نہ پوچھنا دونوں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں لہٰذا دونوں طریقے ہی مسنون ہوئے (جمع الفوائد)

۔7۔ ایسی حالت میں جب غسل فرض ہو گیا ہو کھانا پینا ہو جیسے سحری کے وقت ) تو ہاتھ پہنچوں تک دھو لیں۔ کلی غرارہ کر کے کھائیں پئیں۔ (غسل بعد میں صبح صادق کے بعد کر لیں (جمع الفوائد) (تو ایسا بھی ہو سکتا ہے)

۔8۔( جب بیوی کو ماہواری کا خون آ رہا ہو تو اس سے صحبت کرنا حرام ہے) البتہ ناف سے لے کر گھٹنوں تک کپڑا بندھوا دیا جائے تو کپڑے کے اوپر سے اور باقی تمام بدن سے نفع اٹھانا جائز ہے۔ خواہ باقی بدن ننگا ہی ہو صرف ناف سے گھٹنوں تک بدن کے اندر ہاتھ نہ ڈالے (جمع الفوائد)
اور ان ایام میں پاس بیٹھنا’ ساتھ سونا’ سب جائز ہے لیکن صحبت کرنا حرام ہے۔

۔9۔ مجامعت کرتے وقت یا غسل فرض ہو جانے کے بعد غسل کرنے سے پہلے مرد و عورت کو جو پسینہ آتا ہے وہ پسینہ پاک ہے۔ اس پسینے سے کپڑوں کے لگنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔ ان کپڑوں سے نماز درست ہے۔ البتہ منی ناپاک ہے اس کو دھو ڈالنا چاہئے (موطاء)

۔10۔ جن کپڑوں سے مجامعت کی ہے وہ کپڑے پاک ہی رہتے ہیں صرف اتنی جگہ ناپاک ہوتی ہے جتنی جگہ منی لگی ہے اتنی جگہ کو پاک کر کے ان کپڑوں سے نماز پڑھنا درست ہے خواہ کپڑا دھونے کے بعد گیلا ہی ہو (ابوداؤد)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 375 تا 375

Written by Huzaifa Ishaq

15 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments