معلمین کے لئے پانچ لازمی اصول اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

معلمین کے لئے پانچ لازمی اصول اسلامی تعلیمات کی روشنی میں: قرآن مجید پڑھانے والے معلم کو پانچ چیزوں کی رعایت رکھنا لازم ہے۔

فقیہ رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر معلم ثواب کی نیت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کا عمل انبیاء علیہم السلام والا عمل بن جائے تو اس سے پانچ چیزوں کی رعایت رکھنا لازم ہے۔

۔(۱) … اجرت کی شرط مت لگائے اور نہ ہی اس پر شدید تقاضا اور اصرار کرے جو کوئی ہدیہ دے دے قبول کرے جو نہیں دیتا اس کے پیچھے نہ پڑے تاہم اگر بچوں کو ہجے پڑھانے لکھائی سکھانے اور حفظ کرانے پر معاوضہ کی شرط لگا لیتا ہے توجائز ہے۔

۔ (۲) … ہمیشہ باوضورہے کیونکہ اثنائے تعلیم میں اسے قرآن پاک چھونے کی باربار نوبت آئے گی۔

۔(۳) … اپنی تعلیم میں پوری ہمدردی کا جذبہ اور بچے کا خوب خیال رکھے۔

۔(۴) … بچوں میں مساوات اور برابری رکھے لڑائی جھگڑے کے موقعہ پر عدل و انصاف قائم رکھے۔ اغنیاء کے بچوں کی طرف میلان اور غرباء کے بچوں سے بے رخی کبھی نہ کرے۔

۔(۵) … بچوں کو حد سے زیادہ اور شدید پٹائی کی سزا نہ دے کہ قیامت کے دن اس کا حساب ہوگا۔ خبیب بن ابی ثابت سے روایت ہے کہ معلمین حضرات بادشاہوں والا نصیب لے کر آتے ہیں ان کا حساب بھی انہیں جیسا ہوگا۔

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop