مسلمانوں کی بد حالی کا سبب

مسلمانوں کی بد حالی کا سبب

افادات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی

اس وقت پوری امت مسلمہ جہاں کہیں آباد ہے وہ مسائل کا شکار ہے ۔ مصیبتو ں اور پریشانیوں سے سابقہ ہے۔ کہیں بوسنیا کے مسلمانوں پر ـظلم وستم ہو رہا ہے ۔ کہیں کشمیر میں مسلمان ظلم وستم برداشت کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے مسلمان کا فروں اور ہندوئوں کے ظلم وستم کا شکار ہیں۔ صومالیہ میں مسلمان خانہ جنگی کا شکار ہیں۔ افغانستان میں مسلمان آپس میںایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔
یہ سارے مسائل جو امت مسلمہ کو درپیش ہیں ان کے سبب پر جب غور کرنے کی نوبت آتی ہے تو جن لوگوں کے دلوں میں ایمان کی ذرہ برابر بھی رمق ہے وہ لوگ غور کرنے کے بعد یہ کہتے ہیں کہ ان مصائب وآلام کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ہم دین کو چھوڑ بیٹھے ہیں ۔
نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے ۔اللہ کی بندگی کرنی چھوڑ دی ہے ۔ آپ کی سنتوں کی اتباع کرنا چھوڑ دی ہے اور بد اعمالیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں یہ آفتیں ہمارے اوپر آرہی ہیں ۔ اور یہ بات بالکل درست ہے۔

از کتاب : دور حاضر کی مشکلات کا حل (از افادات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)
مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop