سورۃ یسین (یس) کی فضیلت

دفع بلاء موت کی آسانی قضائے حاجات اور مسرت کیلئے

اور بعض روایات میں اس کا نام مدافعہ بھی آیا ہے… یعنی اپنے پڑھنے والوں سے بلاؤں کو دفع کرنے والی اور بعض میں اس کا نام قاضیہ بھی مذکور ہے… یعنی حاجات کو پورا کرنے والی… (روح المعانی)
اور حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس مرنے والے کے پاس سورۂ یٰسین پڑھی جائے تو اس کی موت کے وقت آسانی ہو جاتی ہے…۔اور حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو شخص سورۃ یٰسین کو اپنی حاجت کے آگے کردے تو اسکی حاجت پوری ہو جاتی ہے…۔اور یحییٰ بن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جو شخص صبح کو سورۂ یٰسین پڑھ لے وہ شام تک خوشی اور آرام سے رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے تو صبح تک خوشی میں رہے گا اور فرمایا کہ:۔
مجھے یہ بات ایسے شخص نے بتلائی ہے جس نے اس کا تجربہ کیا ہے..۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 124