رات کو بیدار ہوتے وقت کلمات

قبولیت دُعاء و نماز

امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:۔
جو شخص رات کو بیدار ہوا اور اس نے یہ کلمات پڑھے تو جو دُعاء کرے گا قبول کی جائے گی… وہ کلمات یہ ہیں:۔
۔‘‘لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ’’۔
پھر اگر اس نے نماز پڑھنے کا ارادہ کیا اور وضو کرکے نماز پڑھی تو اس کی نماز قبول کی جائے گی… (معارف القرآن ص:187، ج:8)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 127