بچوں کو تربیت دینے کا طریقہ
اس لئے حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ ایک اصول بیان فرمایا کرتے تھے جو اگرچہ کلی اصول تو نہیں ہے‘ اس لئے کہ حالات مختلف بھی ہو سکتے ہیں لیکن اکثر و بیشتر اس اصول پر عمل کیا جا سکتا ہے کہ جس وقت کوئی شخص غلط کام کر رہا ہو۔ ٹھیک اس وقت میں اس کو سزا دینا مناسب نہیں ہوتا بلکہ وقت پر ٹوکنے سے بعض اوقات نقصان ہوتا ہے‘ اس لئے بعد میں اس کو سمجھا دو‘ یا سزا دینی ہو تو سزا دے دو‘ دوسرے یہ کہ ہر ہر کام میں بار بار ٹوکتے رہنا بھی ٹھیک نہیں ہوتا بلکہ ایک مرتبہ بٹھاکر سمجھا دو کہ فلاں وقت تم نے یہ غلط کام کیا۔ فلاں وقت یہ غلط کیا اور پھر ایک مرتبہ جو سزا دینا ہے دے دو۔ واقعہ یہ ہے کہ غصہ ہرانسان کی جبلت میں داخل ہے اور ایسا جذبہ ہے کہ جب ایک مرتبہ شروع ہو جائے تو بعض اوقات انسان اس میں بے قابو ہو جاتا ہے اور پھر حدود پر قائم رہنا ممکن نہیں رہتا اس لئے اس کا بہترین علاج وہی ہے جو ہمارے حضرت تھانوی قدس اﷲ سرہ نے تجویز فرمایا ۔
۔(اصلاحی خطبات جلد۴)۔
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





