Description
اس کتاب میں دارالعلوم دیوبند کی پچاس مثالی شخصیات یعنی وہ اکابر علمائے دیوبند جو شروع میں اس عظیم مدرسہ میں زیر تربیت رہے ۔ اُنکے حالات اور مختصر سوانح جمع کئے گئے ہیں جو کہ قابل رشک بھی ہیں اور لائق عمل بھی ہیں ۔
اس کتاب کے متعلق شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی لکھتے ہیں:۔
۔” حضرت قاری طیب صاحب قاسمی رحمہ اللہ تعالیٰ کا زندگی میں جن بزرگوں اور معاصر علمائے کرام سے تعلق رہا اور جو انکی زندگی میں ہی آخرت کی منزل کی طرف روانہ ہوئے تو آپ نے اپنی طبعی تاثرات و مشاہدات ماہنامہ “دارالعلوم دیوبند” اور “القاسم” میں اور دیگر کتب میں تحریر فرمائے ۔
خصوصاً آپ نے اکابر و اساتذہ اور معاصر علمائے کرام کے حالات و خدمات وغیرہ کا جو تذکرہ لکھا ہے ان میں سے انتخاب کرکے “پچاس مثالی شخصیات” کے عنوان سے برادر مکرم جناب حافظ محمد اکبر شاہ نے حضرت کے یہ شذرات یکجا کتابی شکل میں جمع فرمادئیے ہیں ۔ یہ ایک لائق تحسین کام ہے”۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5836910093059924/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.