بیوی کی دل شکنی سے بچنے کا اہتمام

Dosri Shadi

حضرت والا جب صفر میں گھر کو خط لکھتےتو وہ لکھتے اہل خانہ قدیم کو اور جدید کو۔ چنانچہ آج بھی دو خط لکھے اور فرمایا آج بڑے لمبےلمبے خط لکھنے پڑےاصل میں ایک خط لمبا لکھنا تھا اس میں میں نے سفر کے کل حالات تفصیل سے لکھے یر ہر مقام پر پہنچنے اور روانگی وغیرہ کو مفصل لکھا ہے کیوںکہ ایک کو میں بہت غمگین چھوڑ آیا تھا منتظر کی تسلی بلا تفصیل کےنہیں ہو سکتی اور دوسری کو مفصل اس واسطے لکھا عدل قائم رہے پہلے خط کی بجنسہ نقل کر دی۔ چلتے وقت جدیدہ نے لفافے کارڈ مانگے میں دیئے اور اتنے ہی قدیمہ کو جا کر دیئے حالاںکہ انھوں نے مانگے نہیں مفتی صاحب نے پوچھا دونوں کو خط یکساں لکھنا بھی عدل میں داخل ہے۔ فرمایا نہیں،مگر دل شکنی کا زیادہ خیال رکھتا ہوں۔ پھر فرمایا میرے جیسے قلب والے کو تعداد ازواج مناسب نہیں۔ احقر نے عرض کیا یہ الٹی بات ہے میرا خیال ہے کہ دوسرا کوئی نہیں کر سکتا۔

Buy this book online by KitabFrosh.com

قصہ

آپ نے اس کا قصہ سنا ہو گا کہ چوہوں نے بلی کو زیر کرنے کی تجویزیں سوچیں کسی نے کہا کہ میں کان پکڑوں گا۔ اورکسی نے کہا میں گلا دباوٰں گا اور کسی نے کہا میں دم کاٹ لوں گا۔ ایک پرانا تجربہ کارچوہا بولا کہ ایک چیز اور رہ گئی وہ کون پکڑے گا جس وقت وہ میاوٰں کرے گی اس کو کون پکڑے گا۔

Written by Huzaifa Ishaq

15 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments