زبان کی حفاظت ہر مؤمن کے لئے ضروری ہے

زبان کی حفاظت ہر مؤمن کے لئے ضروری ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک بندہ کبھی اپنی زبان سے کوئی ایسی بات کہہ دیتا ہے جس کو وہ اتنا قیمتی نہیں سمجھتا لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا سبب بن جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ (اُن کلمات ِ خیر کو قبول فرما لیتے ہیں اور) اِس کی وجہ سے بندہ کے درجات بلند ہو جاتے ہیں جبکہ بعض اوقات بندہ (بے دھیانی میں) کوئی ایسی بات کہہ دیتا ہے جس کی اہمیت ہی نہیں ہوتی ( یعنی یہ نہیں سمجھتا کہ غلط بات کررہا ہوں ) مگر وہ بات اللہ کی نا پسندیدہ ہوتی ہے اور وہ شخص صرف اِس بات کی وجہ سے جہنم میں جاگرتا ہے ( اسی لئے زبان کے معاملہ میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، جہاں کوئی مشکوک کلمہ ہو یا پھر غلط بات ہو تو اُس کو منہ سے مت نکالو، بہتر ہے کہ خاموش ہو جائو )

(مفہوم حدیث : ۶۰۶۱، باب حفظ اللسان، صحیح البخاری )

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop