سفر میں کھانے کا غیبی انتظام
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر ساحل (سمندر کے کنارے کسی علاقہ) کی طرف بھیجا۔ یہ تین سو آدمی تھے اور حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ اِس کے امیر تھے۔ فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ سے نکلے، ابھی راستے میں ہی تھے کہ ہمارا توشہ ختم ہوگیا اور کھانے پینے کا سامان تھوڑا سا رہ گیا۔ امیر لشکر نے حکم دیا کہ تمام لوگ اپنا اپنا توشہ جمع کروائیں۔ سب جمع کرنے کے بعد کھجوروں کے دو تھیلے بھر گئے۔ اُس کے بعد ابو عبیدہ روزانہ تھوڑا تھوڑا کھانا لوگوں میں خود تقسیم کرتے۔ ابھی سفر ختم نہیں ہوا تھا کہ یہ کھانا بھی ختم ہونے لگا۔
اب روزانہ صرف ایک کھجور ملتی تھی۔ ایک شخص کہنے لگا: ایک کھجور سے آپ کیا گزارا کیسے ہوتا تھا؟ تو حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: جب یہ ایک کھجور بھی نہیں ملتی تھی تو پھر ہمیں اِس کی بھی قدر ہوئی۔ اِس کے بعد ہم سمندر تک پہنچے۔ (اللہ کی قدرت ایسی کہ) دیکھا تو ہاں پہاڑ جتنی بڑی مچھلی پڑی ہوئی ہے (سمندر کے کنارے پر)۔ جس سے ہمارے لشکر نے اَٹھارہ دن تک کھانا کھایا۔ پھر ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اِس کی دونوں پسلیوں کو ملا کر کھڑا کیا جائے۔ جب وہ کھڑی ہوگئیں تو کہا کہ اب اُونٹوں پر کجاوے کس لو۔ ہمارے سارے اُونٹ اُن پسلیوں کے نیچے سے گزر گئے (یعنی وہ اتنی اُونچی تھی اور اتنی بڑی مچھلی تھی) کسی اُونٹ کا سر پسلی تک نہیں پہنچ سکا۔
(مفہوم حدیث: ۲۳۲۹، باب الشرکۃ فی الطعام والنھد والعروض، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





