Description
یہ کتاب سیر الاقطاب کو جو خواجگان چشت کے حالات زندگی، کشف و کرامات اور فضائل سے متعلق ہے ۔ عارف باللہ حضرت الہدیہ ابن شیخ عبدالرحیم ابن شیخ بینا چشتی نے تذکرۃ الاولیاء اور اسی جیسی مستند و معتبر تواریخ سے استفادہ کرکے مرتب کیا ہے ۔ اس میں بہ شمول امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب جن سے سارے خانوادوں اور سلاسل کی ابتداء ہوتی ہے ۔ اکتیس خواجگان چشت کا تذکرہ ہے ۔
اس کتاب کی ابتداء میں مصنف نے لکھا ہے کہ چونکہ سر حلقہ ولایت اور کان ہدایت حضرت امیر المومنین علی کرم اللہ وجہہ ہی ہیں اور خواجہ کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے سارے علوم لدنی آپکو حاصل ہوئے اس لئے خواجگان چشت کے حالات زندگی لکھنے سے پہلے آپکے کچھ حالات کا تبرکاً لکھنا ضروری ہے ۔
چنانچہ سب سے پہلے حضرت علی کے فضائل ہیں اور آخری شخصیت حضرت پیر دستگیر حضرت شیخ عبدالسلام شاہ قدس اللہ سرہ العزیز کے حالات و فضائل ہیں ۔
اس کتاب کو واٹس ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک کو اپنے موبائل فون میں کھولیں۔
Reviews
There are no reviews yet.