Description
عہد نبوت سے تاقیامت حضرات شہدائے کرام کا سلسلہ جاری وساری ہے ۔ اس میں پہلی بات یہ ہے کہ بعض لوگ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کو اتنی افضلیت دیتے ہیں کہ گویا کائنات میں اس سے افضل شہادت نہیں ہوسکتی ۔ جس کی وجہ سے دوسرے شہداء سے چشم پوشی ہوتی ہے اور حق تلفی بھی ہوتی ہے ۔
دوسری ایک غلطی یہ ہورہی ہے کہ کسی بھی شہادت کو سانحہ کا رنگ دے کر حزن و ملال کی مجالس بنا لی جاتی ہیں جس سے مقصود شہادت فوت ہوجاتا ہے اور دین کو جس طرح بلندی ملنی چاہئے تھی وہیں شہادت ایک نئی بدعت کا سامان بن جاتی ہے ۔
تیسری غلطی یہ ہورہی ہے کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ زبوں حالی کا شکار ہے کوئی بھی مسلمان اپنے ملک، شہر یا گھر میں پوری طرح محفوظ و مامون نہیں ہے اس لئے تقریباً بہت سارے فوت شدہ مسلمان کسی نہ کسی درجہ میں شہادت کا ثواب حاصل کرلیتے ہیں ۔
اس تالیف کا مقصد تاریخ اسلام سے ایسی مبارک ہستیوں کا ذکر خیر کرنا مقصود ہے جو نخل اسلام کی آبیاری کے لئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر گئے ۔
متقدمین شہدائے کرام کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں چند شہدائے ختم نبوت، بالاکوٹ، کشمیر اور شہدائے افغانستان کا بھی ایمان افروز ذکر دیا گیا ہے ۔
Reviews
There are no reviews yet.