Description
علم الاخلاق مذہب اور عقل دونوں کی نگاہ میں محبوب اور محمود چیز ہے ۔ اسلئے قدیم و جدید ہر زمانہ میں اس سے متعلق علمی ذخیرہ موجود رہا ہے ۔
دنیا نے سب سے پہلے اخلاق کا نام جس سے سنا اُنکا نام تھا حضرت نوح علیہ السلام ۔ جو اپنی قوم کو اخلاق کا درس دیا کرتے تھے ۔ پھر بعد یونانیوں نے بھی یہ اسباق دوہرائے اور یہ علوم بڑھتے رہے ۔ یعنی سقراط نے اسکے مباحث کو وسعت دی ۔ پھر ارسطو نے بھی اسکو ایک مہذب و مدون علم بنایا ۔
پھر ان سب کے بعد اسلام کا ایک ایسا دور آیا جس میں خلافت بغداد اور خلافت قرطبہ کے زیر سایہ تمام علوم و فنون نے صدیوں تک تربیت پائی ۔ یہ اسلام کا علمی دور تھا ۔
اب یہ کتاب اردو میں اخلاق اور فلسفہ اخلاق آپ کے سامنے ہیں ۔
اس تالیف کے چار حصے ہیں ۔ پہلے تین حصوں میں جدید و قدیم یا مذہبی وعقلی دونوں نقطہائے نظر سے علم الاخلاق پر بحث کی گئی ہے ۔ اور چوتھے حصہ میں صرف اسلامی نقطہ نظر سے اس طرح بحث کی گئی ہے کہ اُس سے علمی وعملی ہر اعتبار سے اسلامی تعلیمات کا کمال و تفوق ظاہر ہو ۔
یہ کتاب واٹس ایپ کے ذریعے منگوانے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
https://wa.me/p/5533395456760345/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.