الفاظ مترادفہ کے درمیان فرق

البروق فی انواع الفروق یعنی عربی کے عام فہم مترادف الفاظ کے درمیان فرق ۔ اس کتاب میں الف سے لے کر یاء تک دلچسپ الفاظ مترادفات کو آسان انداز میں حوالے کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔

 780.00

2 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

عربی زبان کو اگر الفاظ کے خاندان سے تعبیر کیا جائے توبےجا نہیں کیونکہ عربی زبان ہی وہ واحد زبان ہے جس میں ایک لفظ کے مادہ میں اگر تبدیلی کی جاتی ہے تو بجائے ایک مہمل لفظ بننے کے نیا ذو معنی لفظ وجود میں آتا ہے اور یہ عربی زبان کا ہی خاصہ ہے کہ ہر نئے معنی اور نئی کیفیت کیلئے نیا لفظ موجود ہے ۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ لغت عرب کے قارئین و معلمین اس فرق سے واقف ہوں کیونکہ اس سے آگاہ ہوئے بغیر قرآن و سنت کا سمجھنا ناممکن اگر نہ سہی تو دشوار ضرور ہے ۔ مختلف علمائے کرام خصوصا عرب ادباء نے اسے مستقل میدان عمل بنا کر اس پر کافی کام کیا ہے ۔

زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہےجس میں مولف نے تقریبا دو ہزار کے لگ بھگ مترادف الفاظ کے درمیان فرق کو واضح کیا ہے ، اوراس کی ترتیب بھی حروف تہجی کے مطابق رکھی ہے ۔ نیز مولف نے ہر فرق کو حوالہ سمیت بیان کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔ جہاں فرق معانی کے سلسلے میں مختلف آراء سامنے آئیں وہاں مولف نے صرف ایک کو حوالہ سمیت بیان کر کے باقیوں کا صرف حوالہ ذکر کیا ہے تاکہ ہر قاری اپنے ذوق کے مطابق دوسرے مراجع کی طرف رجوع کرکے جو معنی پسند ہو اختیار کرے ۔

اردو میں تاحال اس طرح کا کوئی کام نہ تھا ۔ طلباء و اساتذہ کرام کیلئے یہ ایک بیش قیمت تحفہ ہے ۔

ابھی گھر بیٹھے آرڈر کریں اور چند ہی دنوں میں اپنی مطلوبہ کتب حاصل کریں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5745902402159037/923450345581

Additional information

Weight0.406 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

400

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

Darul Ishat

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1mymiEacqGKhlxCOLkafiVNZtLGrvAjt6/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Molana Muhammad Noor Hussain Qadri Sahb