نماز با جماعت کا اہتمام ضروری ہے

نماز با جماعت کا اہتمام ضروری ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کا جماعت سے نماز پڑھنا اپنے گھر میں یا اپنے بازار( دکان وغیرہ) میں پڑھنے سے پچیس گناہ زیادہ ثواب رکھتا ہے اور اِس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی جب وضو کرلیتا ہے اور (اپنے گھر یا کسی بھی جگہ تسلی سے) اچھی طرح وضو کرلیتا ہے پھر مسجد کی طرف نکلتا ہے اور صرف نماز کے لئے ہی نکلتا ہے تو اُس کے ہر قدم اُٹھانے پر ایک درجہ بلند ہوتا ہے اور ایک گناہ معاف ہوتا ہے۔

پھر جب وہ( مسجد پہنچ کر) نماز پڑھتا ہے تو جب تک وہ اپنی نماز کی جگہ ( پر بیٹھا) رہتا ہے فرشتے مسلسل اُس کے لئے یہ دُعا کرتے رہتے ہیں: یا اللہ ! اس پر رحمت نازل فرمائیے۔ یا اللہ ! اس پر رحم فرمائیے۔ اور فرمایا: ’’ تم میں سے کوئی بھی جب تک نماز کا انتظار کرتا رہے وہ نماز ہی کے حکم میں ہے ( یعنی نماز پڑھنے جتنا ثواب ملتا رہے گا)۔‘‘۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف ( مفہوم حدیث )

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop