محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں

محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری اور مجھ سے پہلے جتنے انبیاء بھیجے گئے سب کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی شخص نے ایک عالیشان گھر بنایا۔ بہت خوب صورت اورحسین گھر تھا۔ سب کام مکمل ہوگئے صرف ایک اینٹ رہ گئی۔ لوگ اس مکان کو دیکھنے آتے اور حیران ہو کر کہتے کہ یہ اینٹ ابھی تک کیوںنہیں رکھی گئی ( یہ آخری اینٹ اُس عمارت کی تکمیل ہے جس کے بعد کسی چیز کی ضرورت باقی نہیں رہے گی اور مکان مکمل ہو جائے گا)۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تو وہ اینٹ ہوں اورمیں خاتم النبیین ہوں۔ (میں آخری نبی ہوں اورمیرے بعد کوئی بھی نبی پیدا نہیں ہوگا اسی کو مثال کے ذریعے سمجھایا کہ نبی آتے رہے اورعمارت بنتی گئی پھر اُس میں صرف نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی کمی باقی رہ گئی تھی جو میرے آنے سے پوری ہوگئی)

(مفہوم حدیث : ۳۲۹۶، باب: خاتم النبیین ، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop