تعویذ سے بہتر عمل کون سا ہے؟
لیکن ایک بات جو حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمائی ہے اور احادیث سے یقینا وہی بات ثابت ہوتی ہے، وہ یہ کہ تعویذ کا فائدہ ثانوی درجے کا ہے، اصل فائدے کی چیز “جھاڑ پھونک” ہے، جو براہ راست رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
یہ عمل آپ نے خود فرمایا، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اس کی تلقین فرمائی، اس عمل میں زیادہ تاثیر اور زیادہ برکت ہے ، اور تعویذ اس جگہ استعمال کیا جائے جہاں آدمی وہ کلمات خود نہ پڑھ سکتا ہو، اور نہ دوسرا شخص پڑھ کر دم کر سکتا ہو، اس موقع پر تعویذ دیدیا جائے، ورنہ اصل تاثیر “جھاڑ پھونک” میں ہے..۔
بہرحال صحابہ کرام سے دونوں طریقے ثابت ہیں..۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 49
مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔