اقتدار کے پیچھے مت بھاگو اور اگر مل جائے تو اِنکار نہ کرو
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کبھی کسی حکومت (اقتدار یا بڑے عہدے) کی درخواست نہ کرنا، کیونکہ اگر (بہت زیادہ طلب کرنے اور گڑ گڑا کر حاصل کرنے کے بعد) تجھے حکومت مل بھی گئی تو اللہ کی نصرت اور مدد ساتھ شامل نہ ہوگی ( یعنی حکومت مل جائے مگر نااہلی اور بے برکتی والی ہوگی)۔ اور اگر کبھی ایسا ہو جائے کہ بغیر طلب کئے اور مانگے تمہیں کہیں امیر بنا دیا جائے یا کوئی بڑا عہدہ دے دیا جائے تو پھر اللہ تعالیٰ تمہاری ضرور مدد کریں گے۔ نیز (ایک اور نصیحت بھی یاد رکھو کہ ) اگر کبھی تم کسی بات کی قسم اُٹھا بیٹھو ( کہ میں فلاں کام ضرور کروں گا) اور پھردیکھو کہ وہ کام نہ کرنے میں بھلائی ہے تو اپنی قسم توڑ کر کفارہ ادا کردو ( یعنی قسم کھا کر پھر اُس کو اَنا اور ضد بنا لینا یہ مسلمان کا شیوہ نہیں ہے۔)‘‘ (مفہوم حدیث : ۶۱۹۶، باب قول اﷲ تعالٰی لا یواخذکم اﷲ باللغو فی ایمانکم، صحیح البخاری)
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





