ایمان کی حفاظت کا وظیفہ

Ganjeena Asrar

حفاظت ایمان

اللہ تعالی کی نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ایمان کی دولت ہے۔ اس کی حفاظت ہر مسلمان کا محبوب فرض ہونا چاہیئے۔ بعض اکابر اولیاء کرام سے منقول ہے کہ جو شخص مغرب کے بعد کی دوسنتوں میں سے پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الفـلـق اور دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الناس ہمیشہ پڑھا کرے تو اس کا ایمان بھی محفوظ رہے گا۔ اور خاتمہ ایمان پر ہوگا۔

حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جو شخص ایمان کی دولت میسر آنے پر ہمیشہ خدائے تعالی کا شکر یہ ادا کرتا رہے گا ، اس کا ایمان بھی محفوظ رہے گا اور خاتمہ ایمان پر ہوگا۔ بلکہ خدائے تعالی کے وعدہ کے مطابق کہ “لئن شكرتم لأزيدنكم” کہ اگر تم ہماری نعمتوں کا شکر ادا کروگے تو ہم ان نعمتوں میں اضافہ کر دیں گے۔

خدائے تعالی کے اس وعدے کے مطابق ایمان میں قوت اور ایمانی کاموں میں برکت ہوگی ۔انشاءاللہ۔

کتاب کا نام: گنجینہ اسرار
صفحہ نمبر: 15

Written by Huzaifa Ishaq

2 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments