دوزخ کی آگ سے بچتے رہو!

دوزخ کی آگ سے بچتے رہو!

حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ جہنم کا تذکرہ کیا اور رُخ انور کو ایک طرف پھیر لیا، پھر جہنم سے پناہ مانگی اور دوبارہ تذکرہ شروع فرمایا پھر اپنا چہرہ پھیر لیا( شدید غم اور فکر کی وجہ سے) اورجہنم سے پناہ مانگی۔ اُس کے بعد فرمایا: جہنم سے بچتے رہو! خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو( یعنی چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی جس پر قدرت ہو وہ کرو اگر صدقہ میں دینے کے لئے کچھ نہیں تو کم از کم کھجور کا ایک ٹکڑا ہی دے دو) اور اگر کسی کے پاس یہ بھی نہیں تو اچھی بات پھیلانا شروع کردے (اس پر بھی صدقہ کا ثواب اُس کو ملے گا اور نیکیوں میں اضافہ ہوگا)

(مفہوم حدیث: ۶۱۴۳، باب: صفۃ الجنۃ والنار ، صحیح البخاری )

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:.
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_haith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop