دل کا سکون توبہ کرنے میں ہے

دل کا سکون توبہ کرنے میں ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر کسی انسان کے پاس ایک وادی (جنگل) بھر مال ہو (یعنی بہت بڑے خزانے کا اس کو مالک بنا دیاجائے ) تو یہ چاہے گا کہ اسی طرح کا ایک اور خزانہ بھی مجھے مل جائے (انسان کو جتنا بھی مال و دولت اورعیش و عشرت مل جائے پھر بھی دنیا کی چیزوں کو دیکھ کر اِس کی آنکھیں للچاتی رہیں گی اور ہر چیز کے بارہ میں یہی کہے گا کہ یہ بھی مجھے مل جائے اور یہ بھی )انسان کی آنکھ کو مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی (اکثر لوگ سکون قلب حاصل کرنے کے لئے دولت کماتے ہیں مگر اصل سکون دولت میں نہیں بلکہ توبہ کرنے میں ہے اسی لئے آپ علیہ السلام نے فرمایا) اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرما لیتے ہیں جو بھی توبہ کرے( اور جو بھی سچی توبہ کرے گا اُس کو سکون قلب ضرور عطا ہوگا۔)۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop