بے عمل مبلغ کے بارہ میں وعید

بے عمل مبلغ کے بارہ میں وعید

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص ( قیامت کے دن) لایا جائے گا اوردوزخ میں ڈال دیا جائے گا۔ پھر وہ دوزخ میں ہی چکی پیسے گا جیسے گدھا چکی پیستا ہے ( یعنی وہ شخص دوزخ میں چکر لگائے گا جیسے گدھا چکی کے گرد گھومتا رہتا ہے) پھر دوزخ کے لوگ اُس کے اِرد گرد جمع ہو کر پوچھیں گے کہ اے فلاح شخص ! تم ہی تو تھے جو دنیا میں ہمیں اَمر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے تھے ( یعنی اچھی باتوں کی ترغیب دیتے اور بری باتوں سے روکتے تھے ، تو پھر تم کیوں ایسے عذاب میں مبتلا ہوگئے ) تو وہ شخص کہے گا کہ میں تمہیں حکم دیتا تھا مگر خود کبھی عمل نہیں کرتا تھا اور تمہیں برائی سے روکتا مگرخود گناہوں میں مبتلا رہتا تھا۔

(مفہوم حدیث: ۶۶۳۶، باب الفتنہ التی تموج کموج البحر، صحیح البخاری)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop