اگر کسی پر ظلم کیا ہے تو اَبھی معافی مانگ لیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے کسی بھائی کی آبروریزی کی ہو( نا حق غصہ کیا ہو یا بے عزتی کی ہو) یا اور کوئی بھی ظلم کیا ہو تو وہ آج اس دُنیا میں معاف کروا لے، اُس دن سے پہلے جب ( قیامت والے دن اِس کو اپنے ظلم اور غلطی کا احساس ہوگا تو بدلہ میں دینے کے لئے ) اِس کے پاس نہ دینار ہوگا اور نہ ہی درہم۔
اگر اِس ظلم کرنے والے شخص کے پاس نیکیاں ہوں گی تو وہ اِس کے ظلم کے بدلہ میں لے لی جائیں گی اور اگر اِس کے نامہ اعمال میں نیکیاں نہ ہوئیں تو مظلوم کی برائیاں لے کر اس کے حساب میں ڈال دی جائیں گی۔
(مفہوم حدیث: ۲۲۹۵، باب : من کانت لہ مظلمۃ عند الرجل، فحللھا لہ، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





