کیا شب برأت میں قبرستان جانا ضروری ہے؟
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ فرماتے ہیں کہ:۔
شب برأت میں ایک عمل ہے، جو ایک روایت سے ثابت ہے وہ یہ کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنت البقیع میں تشریف لے گئے، اب چونکہ حضور اس رات میں جنت البقیع میں تشریف لے گئے تھے اس لئے مسلمان اس بات کا اہتمام کرنے لگے کہ شب برات میں قبرستان جائیں۔
لیکن میرے والد ماجد حضرت مفتی شفیع صاحب قدس اللہ سرہ ایک بڑے کام کی بات بیان فرمایا کرتے تھے، ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے۔ فرماتے تھے کہ جو چیز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس درجے میں ثابت ہو، اسی درجہ میں اسے رکھنا چاہیے۔ اس سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔
لہٰذا ساری حیات طیبہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک مرتبہ جنت البقیع جانا مروی ہے، اس لئے تم بھی اگر زندگی میں ایک مرتبہ چلے جائو تو ٹھیک ہے۔
لیکن ہر شب برات میں جانے کا اہتمام کرنا۔ التزام کرنا، اور اس کو ضروری سمجھنا اور اس کو شب برات کے ارکان میں داخل کرنا اور اس کو شب برات کا لازمی حصہ سمجھنا، اور اس کے بغیر یہ سمجھنا کہ شب برات نہیں ہوئی، یہ اس کو اس درجے سے آگے بڑھانے والی بات ہے۔
لہٰذا اگر کبھی کوئی شخص اس نقطہ نظر سے قبرستان چلا گیا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے تھے۔ میں بھی آپ کی اتباع میں جا رہا ہوں۔ تو ان شاء اللہ اجروثواب ملے گا لیکن اس کے ساتھ یہ کرو کہ کبھی نہ بھی جائو، لہٰذا اہتمام اور التزام نہ کرو، پابندی نہ کرو۔
یہ درحقیقت دین کی سمجھ کی بات ہے کہ جو چیز جس درجہ میں ثابت ہو، اس کو اسی درجہ میں رکھو، اس سے آگے مت بڑھائو اور اس کے علاوہ دوسری نفل عبادات ادا کرلو۔(اِصلاحی خطبات جلد۴)
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





