جھگڑے کس طرح ختم ہوں؟
ایک حدیث میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:میں اس شخص کو جنت کے بیچوں بیچ گھر دلوانے کا ذمہ دار ہوں جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے۔یعنی جو شخص حق پر ہونے کے باوجود یہ خیال کرتا ہے کہ اگرمیں زیادہ مطالبہ کرونگا تو جھگڑا کھڑا ہو جائیگا۔چلو اس حق کو چھوڑ دو،تاکہ جھگڑا ختم ہوجائے،اسکے لئے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمارہے ہیں کہ میں اس کو جنت کے بیچوں بیچ گھر دلوانے کا ذمہ دار ہوں ۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ جھگڑے کس طرح ختم ہوں؟ حکیم الامت حضرت مولانا محمد اشرف علی صاحب تھانوی ؒ کا ایک ملفوظہے ۔
۔’’ایک کام یہ کر لو کہ دنیا والوں سے امید باندھنا چھوڑ دو، جب امید چھو ڑ دو گے تو ان شاء اللہ پھر دل میں کبھی بغض اورجھگڑے کا خیال نہیں آئیگا‘‘یہ شکایتیں اس لئے پیدا ہوتی ہیں کہ دوسروں سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں،اور جب وہ توقع پوری نہیں ہوئی تو اسکے نتیجے میں د ل میں گرہ پڑہ گئی کہ ا س نے میرے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا، اور دل میں شکایت پیدا ہوگئی ایسے موقع پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر تمہیں کسی سے کوئی شکایت پیدا ہو جائے تو اس سے جا کر کہہ دو کہ مجھے تم سے یہ شکایت ہے، تمہاری یہ بات مجھے اچھی نہیں لگی مجھے بری لگی ہے پسند نہیں آئی،یہ کہہ کر اپنا دل صاف کر لو،لیکن آج کل بات کہہ کر دل صاف کرنے کا دستور ختم ہوگیا۔
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ایک اور اصول یہ بیان فرمایا :کہ جب تم کسی دوسرے کے ساتھ کوئی نیکی کرو، یا اچھا سلوک کرو تو صرف اللہ کو راضی کرنے کے لئے کرو،مثلاًکسی کی مدد کرو،سفارش کرو، اچھا برتاؤ کرو یا کسی کی عزت کروتو یہ سوچ کر کہ میں اللہ کو راضی کرنے کیلئے یہ برتاؤ کر رہا ہوں،اپنی آخرت سنوارنے کیلئے کر رہا ہوں، جب اس نیت کیساتھ کروگے تو اس برتاؤ پر بدلہ کا انتظارنہ ہوگا۔(اصلاحی خطبات جلد ۶)
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





