جنت کی طرف سبقت لے جانے والے صحابی

جنت کی طرف سبقت لے جانے والے صحابی

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: میری اُمت کی ایک جماعت جنت میں داخل ہوگی جس میں ستر ہزار لوگ ہوں گے۔ اِن کے چہرے ایسے روشن ہوں گے جیسے چودھویں کا چاند ہوتا ہے۔ یہ سن کر ایک صحابی حضرت عکاشہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اورعرض کیا: یا رسول اللہ اللہ! میرے لئے دُعا کردیں کہ اللہ مجھے ایسے لوگوں میں شامل کردے۔ آپ علیہ السلام نے دُعا فرمائی کہ یا اللہ! اس کو اُن لوگوں میں شامل فرما دیجئے۔ اُس کے بعد انصار میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور یہی درخواست کی تو آپ علیہ السلام نے فرمایا( جنت کی چاہت میں ) عکاشہ تم سے بازی لے گئے۔

(مفہوم حدیث: ۶۱۲۵، باب: یدخل الجنۃ سبعون الفا بغیر حساب ، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop