نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہریدار صحابی حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک رات حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جاگتے رہے (نیند نہیں آئی ) آپ نے فرمایا: اے کاش! میرے صحابہ میں سے کوئی نیک شخص آج رات میرا پہرہ دیتا (جاگتا رہے)۔

اتنے میں ہم نے ہتھیار کی آواز سنی (باہر کوئی شخص اپنا ہتھیار درست کررہا تھا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز دے کر پوچھا: کون ہے؟

باہر سے اُس شخص نے عرض کیا: میں ہوں سعد بن ابی وقاص! میں یہاں اسی لئے حاضر ہوا ہوں کہ رات بھر آپ کیلئے پہرہ دوں۔ پھر آپ علیہ السلام سو گئے۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop