پورے ہفتہ کے گناہ بخشوانے کا طریقہ

پورے ہفتہ کے گناہ بخشوانے کا طریقہ

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کے روز (سنت کے مطابق ) غسل کرے اور جہاں تک صفائی اور طہارت کرسکتا ہے وہاں تک صفائی اور طہارت کرے ( یعنی زیر ناف بالوں کو صاف کرلے اور اچھے طریقے سے غسل کرے) پھر کوئی تیل یا خوشبو ( جس سے صفائی مکمل ہوتی ہو اور طبیعت میں نشاط اور تازگی پیدا ہوتی ) استعمال کرے پھر (تازہ دم ہو کرجمعہ کی نماز کے لئے ) نکلے اور (مسجد میں آ کر) دو آدمیوں کے درمیان تفریق نہ کرے ( یعنی شروع وقت میں آ جائے جب لوگوں کا ہجوم نہ ہو، بیچ میں نہ گُھسے اور نہ ہی مجمع میں کسی کو تکلیف پہنچائے )پھر جتنی اِس کو توفیق ہو( نوافل اور سنن میں سے) وہ نماز ادا کرے۔ اُس کے بعد جب امام خطبہ دینے کے لئے منبر پر آئے تو یہ خامو ش بیٹھ کر توجہ سے سنتا رہے تو اِس شخص کے اِس جمعہ سے لے کردوسرے جمعہ تک کے صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
(مفہوم حدیث: ۸۷۱، باب لا یفرق بین اثنین یوم الجمعۃ ، صحیح البخاری)

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop