حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جاں نثاروں کی عقیدت

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جاں نثاروں کی عقیدت

ابو جحیفہ (صحابی رسول) بیان فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے لئے خدمت اقدس میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت چمڑے کے ایک لال رنگ کے خیمے میں موجود تھے۔

میں خیمہ کے اندر گیا تو دیکھا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا پانی لئے ہوئے ہیں (اور وضو میں مدد فرما رہے ہیں جبکہ ) باقی صحابہ(کی والہانہ عقیدت اور قابل رشک محبت ) کا عالم یہ تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر کو وضو کا جتنا پانی چھو کر تبرک بن کر نیچے گرتا تو زمین پر گرنے سے پہلے صحابہ اُس کو اپنی ہتھیلی پر لے لیتے (اور اس عمل میں سب ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کررہے تھے ) جس کو کچھ نہ ملتا تو وہ اپنے ساتھی کے ہاتھ کو چھو کر اپنے ہاتھ کو تر کرلیتا۔

مفہوم حدیث : ۵۴۶۹، باب القبۃ الحمراء من أدم ، صحیح البخاری

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop