نیک صالح مسلمان کی فضیلت اگرچہ وہ غریب ہو
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ایک شخص گزرا تو آپ نے اپنے پاس بیٹھے صحابی ( ابو ذر غفاری) سے پوچھا: یہ شخص جو ابھی گزرا ہے اِس کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو ( بہت مالدار دولت مند ) معزز لوگوں میں سے ہے۔ خدا کی قسم ! یہ ایسا شخص ہے کہ اگر کہیں نکاح کا پیغام بھیجے تو وہ فوراً رشتہ قبول کرلیں گے اور اگر یہ کسی کی سفارش کردے تو لوگ اِس کی بات مانیں گے (سفارش منظور ہو جائے گی)۔ یہ سب سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوگئے۔
کچھ دیر کے بعد ایک اور شخص ( جو مسلمان تھا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرا ۔ تو آپ نے دوبارہ پوچھا کہ یہ اب جو شخص گزرا ہے اِس کے بارے میں کیا خیال ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: یہ تو غریب مسلمانوں میں سے ایک عام سا بندہ ہے( اس کے پاس کوئی مال و دولت نہیں) اور اگر یہ کسی لڑکی کو پیغام نکاح بھیجے تو وہ نہیں مانیں گے ( غربت کی وجہ سے ) اور اگر یہ کسی کی سفارش کردے تو بھی کوئی اِس کی نہ سُنے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ امیر شخص جو پہلے گزرا تھا اُس جیتے جتنے بھی لوگ اس دنیا میں ہیں یہ ایک غریب شخص اُن سب سے بہتر ہے ( یعنی اس کا درجہ اُن سب سے اُونچا ہے)۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





