نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے اصحاب سے بے تکلفی
حضرت سہل بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بہت سارے ناموں میں سے خود حضرت علی کو ’’ابو تراب‘‘ کنیت (نام) بہت پسند تھا۔ اور اس نام سے اُن کو جب بھی پکارا جاتا تو بہت خوش ہوتے۔ اس لئے کہ یہ کنیت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود رکھی تھی۔
اِس کا واقعہ ایسا ہوا کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کسی بات پر اپنی بیوی ( حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا) سے ناراض ہو کر گھر سے باہر چلے گئے اور قریبی مسجد میں جا کر آرام کرنے لگے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر ہوئی تو آپ اِن کے گھر پہنچے مگر وہاں حضرت علی موجود نہیں تھے۔ آپ علیہ السلام ڈھونڈنے لگے تو کسی نے بتلایا کہ علی (رضی اللہ عنہ ) تو مسجد میں ہیں اور فلاں دیوار کے ساتھ لیٹے ہوئے ہیں ۔ جب آپ علیہ السلام مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کہ علی (رضی اللہ عنہ) مسجد میں ( بے خبر) لیٹے ہوئے ہیں اور کمر مٹی سے اَٹی ہوئی ہے۔ آپ نے پیار اور شفقت سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اُٹھایا۔ کمر سے مٹی جھاڑنے لگے اور فرمایا:۔
اے ابو تراب! چلو اَب اُٹھ جائو ۔ (پس اس موقع پر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلنے والا یہ نام حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اتنا پسند آیا کہ جب بھی اس نام سے پکارا جاتا تو آپ خوش ہو جاتے۔ )۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





