عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص وصیت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور روز قیامت میں (اللہ کے سامنے پیش ہونے کو) مانتا ہے تو وہ اپنے پڑوسی کو کبھی تکلیف نہ پہنچائے ( یعنی ہر مؤمن اور ہر مسلمان کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وصیت پر عمل کرنا ہے کہ ہمسائے کو کوئی تکلیف نہ پہنچے)۔ اور میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے رہنا کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں اور پسلی میں بھی سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ اُوپر کا ہوتا ہے۔
اگر تم اُس کو سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے تو وہ ٹوٹ جائیںگی اور اگر اُسے چھوڑ دیا پھر بھی وہ ٹیڑھی ہی رہیں گی (وہ اپنی فطرت اور طبیعت پر قائم رہیں گی یہ کوئی عیب کی بات نہیں) اس لئے میں تمہیں عورتوں کے بارے میں اچھے سلوک کی وصیت کرتا ہوں (میری وصیت مان لو اور عمل کرو)
(مفہوم حدیث: ۴۸۳۶، باب الوصاۃ بالنساء، صحیح البخاری )
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





