ایسا شخص جو نکاح نہ کر سکتا ہو

ایسا شخص جو نکاح نہ کر سکتا ہو

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کچھ ایسے نوجوان بھی تھے جن کے پاس شادی بیاہ اور نکاح کے لئے وسائل نہیں تھے( یعنی اسباب مال و دولت اور رہائش وغیرہ کا انتظام ایسا نہیں تھا کہ وہ شادی کرسکیں۔)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جوانو! تم میں سے جس کے پاس بھی نکاح کی استطاعت (مالی و بدنی قوت ) ہو تو اُس کو فوراً نکاح کرلینا چاہئے ۔ کیونکہ نکاح کے بعد انسان بدنظری سے بچ جاتا ہے اور شرم گاہ کی بھی (جملہ بیماریوں اور گناہوں سے) حفاظت ہوتی ہے ۔ البتہ جو شخص ( غربت یا پھر کسی اور وجہ سے) نکاح نہ کر سکتا ہو تو اُس کو چاہئے کہ وہ ( بکثرت ) روزے رکھے۔ کیونکہ روزے کی برکت سے شہوت ( یعنی نفسانی خواہشات ) ٹوٹ جاتی ہیں۔

(مفہوم حدیث: ۴۷۶۷، باب من لم یستطع الباء ۃ فلیصم ، صحیح البخاری)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop