دین اتباع کا نام ہے

دین اتباع کا نام ہے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ سارے دین کا خلاصہ ’’اتباع‘‘ ہے کہ ہمارا حکم مانو۔

نہ روزہ رکھنے میں کچھ رکھا ہے ، نہ افطار کرنے میں کچھ رکھا ہے اور نہ نماز پڑھنے میں کچھ رکھا ہے۔ جب ہم کہیں کہ نماز پڑھو تو نماز پڑھنا عبادت ہے اور جب ہم کہیـں کہ نماز نہ پڑھو تو نماز نہ پڑھنا عبادت ہے، جب ہم کہیں کہ روزہ رکھو تو روزہ رکھنا عبادت ہے اور جب ہم کہیں کہ روزہ نہ رکھو تو روزہ نہ رکھنا عبادت ہے ، اگر اس وقت روزہ رکھوگے تو یہ دین کے خلاف ہوگا ۔

تو دین کا سارا کھیل ’’اتباع‘‘ میں ہے ۔ اگر اللہ تعالیٰ یہ حقیقت دل میں اتار دے تو ساری بدعتوں کی جڑ کٹ جائے۔

۔(اصلاحی خطبات، جلد۱، صفحہ ۵۳)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop