رمضان میں فرائض و نوافل پر صبر کی تربیت ہوتی ہے (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ عطا فرمایا ہے ، دن میں روزہ کے ذریعہ فرائض پر صبر کی ٹریننگ ہوتی ہے اور رات کے وقت تراویح کے ذریعہ نوافل پر صبر کی ٹریننگ ہوتی ہے ۔ درحقیقت اللہ تعالیٰ ہمیں یہ احساس دلانا چاہ رہے ہیں کہ صرف فرائض پر ہی اکتفا نہ کرو بلکہ نوافل کا بھی اہتمام کرو ۔ جس طرح فرائض اللہ تعالیٰ کی عظمت کا حق ہیں اسی طرح سنن و نوافل اللہ تعالیٰ کی محبت کا حق ہیں۔ یہ چھوڑنے کے لائق نہیں ہیں کہ ہم ان کو معمولی سمجھ کر چھوڑ دیں۔ حدیث ِ قدسی میں آتا ہے کہ بندہ نوافل کے ذریعہ میرا تقرب حاصل کرتا جاتا ہے ، یہاں تک میں اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، میں اس کے کان بن جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے، میں اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا ہے لہٰذا نوافل کی جس قدر کثرت ہوگی ، اللہ تعالیٰ سے اتنا ہی قرب بڑھتا چلا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ رمضان کے مہینہ میں نوافل پر صبر کروا کر اپنے بندوں کو قرب سے نوازنا چاہتے ہیں اس لئے بزرگوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک میں دوسرے مشاغل سے فارغ ہو کر طاعات و عبادات اور اللہ کے ذکر اور تلاوت کی کثرت کرنی چاہئے۔
۔ (خطباتِ رمضان، صفحہ ۳۱۰)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





