دعاؤں کے متعدد فائدے (شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ سرور دو عالم ﷺ نے احادیث میں دعائیں تلقین فرمائی ہیں ، انہیں ’’ ادعیہ ماثورہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ہمارے حضرت والا حکیم الامت قدس اللہ تعالیٰ سرہ نے ان دعاؤں کو ’’مناجاتِ مقبول‘‘ میں جمع فرمادیا ہے اور میری بھی ایک کتاب ہے جس کا نام ’’پرنور دعائیں‘‘ ہے، اس میںمسنون دعائیں جمع کردی گئی ہیں۔ ان دعاؤں کو لوگ معمولی چیز سمجھتے ہیں ، یہ دعائیں حقیقت میں بہت عظیم الشان چیز ہیں ، ان دعاؤں کو یاد کرنا چاہئے، ان دعاؤں کو وقت پر دھیان سے پڑھنا چاہئے۔ یہ مختصر اور آسان عمل ہے ، اس میں نہ پیسہ لگتا ہے ، نہ محنت لگتی ہے اور نہ وقت لگتا ہے لیکن اس کی بدولت انسان کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔ ان دعاؤں کے ذریعے انسان کو اللہ تبارک و تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے ، اللہ تبارک و تعالیٰ کے ساتھ امیدیں وابستہ ہوتی ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ اگر مسلمان ان دعاؤں کو اپنا وظیفۂ حیات اور معمول بنا لے اور ان دعاؤں کو وقت پر سمجھ کر پڑھا کرے تو مخلوق سے نگاہ ہٹ کرخالق کی طرف جانے لگے گی اور اللہ تعالیٰ سے امیدیں وابستہ ہونے لگیں گی۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۲، صفحہ ۱۲۷)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





