کھیت میں چوہے نہ لگنے کا عمل

کھیت اور باغ میں چوہے نہ لگنے کا مجرب عمل

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:۔
 ایک شخص نے مجھ سے کھیت میں چوہے نہ لگنے کاتعویذ مانگا۔
میں نے اس سے کہا کہ پانچ کلہیاں (مٹی کے برتن ) لے آؤ… میں نے ان پانچوں میں یہ آیت لکھ کررکھ دی..۔

وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لِرُسُلِھِمْ لَنُخْرِجَنَّکُمْ مِنْ اَرْضِنَآ اَوْلَتَعُوْدُنَّ فِی مِلَّتِنَا ۔ فَاَوْحٰی اِلَیْھِمْ رَبُّھُمْ لَنُھْلِکَنَّ الظّٰلِمِیْنَ وَلَنُسْکِنَنَّکُمُ الْاَرْضَ مِنْ م بَعْدِھِمْ..۔

 اوراس سے یہ کہہ دیا کہ چار تو چاروں کونوں پر گاڑدینا ….اورایک بیچ کھیت میں ذرا اونچی جگہ گاڑدینا… جہاں پیر نہ پڑے… بس اسی دن سے چوہے لگنابندہوگئے ..۔یہ حضرت حاجی امدادا للہ صاحب کی اجازت کی برکت تھی… (ملفوظات )
فرمایا ایک مرتبہ ایک کاشتکار نے مجھ سے کہا کہ میرے کھیت میں چوہے بہت پیدا ہوتے ہیں اوربڑا نقصان پہنچاتے ہیں … اس لئے کوئی تعویذ دے دیں … حضرت نے پانچ پرچوں پرقرآن کے یہ الفاظ لکھ دیئے..۔
۔‘‘ لَنُھْلِکَنَّ الظَّالِمِیْنَ ’’… اورفرمایا کہ ان کوکسی مٹی کی کلہیا یاڈبہ وغیرہ میں بند کرکے ایک کھیت کے بیچ میں اورچار چاروں کونوں میں دفن کردیں… ( مجالس حکیم الامت)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 192 – 193