محبت پیدا کرنے کا وسیلہ(ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنا چاہتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرنا چاہئے ۔ ذکر اللہ کرتے کرتے اسے اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل ہوتی جائے گی، اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا رہے گا اور اس کی زندگی اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق ہوتی چلی جائے گی ۔ ذکر اللہ، اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت پیدا کرنے کا ایک بہت بڑا اور عظیم وسیلہ ہے ۔ آدمی جتنا زیادہ ذکر کرے گا اتنا ہی اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت پیدا ہوگی اور اتنا ہی اللہ تبارک و تعالیٰ سے تعلق بڑھے گا اور یہ تعلق انسان کی ساری کوششوں کا حاصل ہے۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد اول، صفحہ ۵۱)۔
یہ ملفوظات حضرت مولانا فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





