محاسن اسلام — تعارف اور بنیادی خاکہ

محاسن اسلام — تعارف اور بنیادی خاکہ

محاسن اسلام ایک معروف اردو اسلامی ماہنامہ ہے جس نے گزشتہ چھبیس برسوں میں اصلاحی اور عام فہم طرزِ تحریر کے ذریعے بے شمار قارئین تک اسلامی تعلیمات پہنچائی ہیں ۔ اور یہ سلسلہ الحمدللہ جاری و ساری ہے ۔ اس رسالے کی انفرادیت یہ ہے کہ ہر مضمون حتی الامکان ایک ہی صفحہ پر مکمل ہوتا ہے اور اسی صفحے پر دو کالم ہوتے ہیں تاکہ مطالعہ کرنا بہت آسان ہوجائے ۔ محاسن اسلام کو شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی سمیت تمام بڑے اکابر کی سرپرستی حاصل ہے اور مدیرِ اعلیٰ حضرت قاری محمد اسحاق ملتانی (جو سلسلۂ اشرفیہ تھانویہ کے تربیت یافتہ بزرگوں میں سے ہیں) اس کے اصلاحی نہج کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ محاسن اسلام کی ایک نمایاں خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں دقیق یا اختلافی موضوعات سے گریز کیا جاتا ہے، لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام کو صاف، مؤثر اور نافع مضامین مل جاتے ہیں ۔

محاسن اسلام میں خاص کیا ہے؟

محاسن اسلام ایک ایسا اردو رسالہ ہے جس کا مقصد اصلاحِ نفس، اخلاقی تربیت اور معاشرتی بھلائیوں کی ترغیب ہے۔ یعنی محاسن خوبیوں کو کہتے ہیں اور یہ اسلام کی خوبیوں کو اجاگر کرتا ہے ۔ جو شدید اور سخت پہلو ہیں وہ اس میں شامل نہیں کئے جاتے اگرچہ وہ بھی اسلام کا حصہ ہیں مگر اس رسالہ کا مزاج ایسا رکھا گیا ہے کہ صرف محاسن اسلام کو اجاگر کیا جائے ۔ اس کی خاص پہچان عام فہم انداز، مختصر مگر اصلاح سے بھرپور مضامین اور سلجھا ہوا اسلوب ہے۔ محاسن اسلام نے پچیس برسوں میں اتنا اعتماد حاصل کرلیا ہے کہ قاری جب رسالہ کھولتا ہے تو اسے الجھے ہوئے مباحث یا مبالغہ آمیز ادیبانہ مشکل اردو کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ بلکہ ہر مضمون میں جو بات کہنی ہوتی ہے وہ سیدھی، واضح اور مدلل الفاظ میں کہہ دی جاتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ محاسن اسلام مختلف تعلیمی و سماجی حلقوں، اساتذہ، پروفیشنلز، علمائے کرام اور بہت ساری لائبریریوں میں یکساں طور پر پسند کیا جاتا ہے۔

آسان اور تیز مطالعہ کا اسلوب:۔

اس رسالے کی عملی ترتیب خود اس کے نصب العین کی نمائندہ ہے ۔ ہر مضمون کو ایک صفحے کے اندر مکمل کرنا اور اس صفحے کو دو کالم میں تقسیم کرنا محض ظاہری ترتیب نہیں بلکہ مطالعے کی رفتار، توجہ اور فہم کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی ہے۔ اگرچہ اس میں مدیر کی انتھک محنت شامل ہوتی ہے کہ کس طرح بڑے بڑے مضامین کا نچوڑ نکال کر اُنکو ایک صفحہ میں اس طرح پیش کیا جائے کہ مضمون کی نافعیت اور مضمون کا پیغام باقی رہے اور اسکے ساتھ ساتھ پھر اس ایک مختصر صفحہ کو بھی دو کالم میں ترتیب دیا جاتا ہے جو اتنی چھوٹی چھوٹی سطریں بن جاتی ہیں کہ مطالعہ کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور باتوں کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔  چھوٹی سطریں پڑھنے سے آنکھیں نہیں تھکتیں اور دماغ میں بات جلدی ذہن نشین ہوجاتی ہے ۔ محاسن اسلام نے اسی سادہ ترتیب کو اپنے مزاج کا حصہ بنایا تاکہ قاری کے لیے علم اور نصیحت کا در کھلا رہے۔

نرم اور اصلاحی انداز کا حامل:۔

محاسن اسلام نے ابتدا ہی سے یہ اصول اپنایا کہ دقیق فلسفیانہ اُلجھاؤ یا اختلافی مباحث سے دامن بچا کر چلنا ہے۔ اس کی توجہ اخلاقی اصلاح، سیرت و کردار کی تعمیر، اور روزمرہ زندگی کے اُن سوالات پر ہے جن سے عام مسلمان دوچار ہوتے ہیں۔ یہ نہج اس لیے بھی کامیاب ثابت ہوئی کہ قاری کو فوری طور پر قابلِ عمل رہنمائی ملتی ہے۔ ملکی حالات اور اردگرد کے حالات خواہ جیسے بھی ہوں محاسن اسلام کبھی اُنکا اثر نہیں لیتا بلکہ ہمیشہ ایک اصلاحی انداز میں بات کو پیش کرتا ہے ۔ منافرت سے دور بھاگتا ہے اور اسمیں مضامین میں ایسی خاصیت ہوتی ہے کہ جو مضامین دیگر جریدوں اور کالم نگاروں کے جذبات سے بھرے ہوتے ہیں ۔ محاسن اسلام اُسی پیغام کو نرم انداز میں بغیر چوٹ کئے پیش کرتا ہے ۔

اکابرِ امت کی سرپرستی: اعتماد اور سند

اس رسالے کو شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی اور دیگر اکابر کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ یہ سرپرستی صرف نام کی حد تک نہیں بلکہ مزاج اور معیار کی بھی رہنمائی ہوتی ہے ۔ جب محاسن اسلام اپنے صفحات میں اصلاحی پیغام دیتا ہے تو اس میں وہی اسلوب رکھا جاتا ہے جو بزرگان دین کا تھا ۔ جو حضرت شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا ہے کہ جب بھی کوئی اصلاحی بیان یا پیغام دینا ہوتا ہے تو انتہائی ہلکے اور محتاط انداز میں بیان فرماتے ہیں ۔ شدید اسلوب کبھی اختیار نہیں کرتے ۔ اسکے علاوہ بھی بزرگان دین کی سرپرستی اسکو حاصل رہی ۔ فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی عبدالستار صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ اس رسالہ کے سابق سرپرست تھے ۔ اور اُن سے پہلے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالقادر صاحب (دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا) رحمہ اللہ تعالیٰ اسکے اول سرپرست اور بزرگ تھے ۔

علاوہ ازیں اسکی اسکی مشاورت میں یہ علمائے کرام اور صلحائے کرام شامل ہیں :۔

مولانا محمد ازہر صاحب ۔ استاذ الحدیث جامعہ خیر المدارس ملتان ۔

مولانا عتیق الرحمن صاحب ۔ جامعہ عبداللہ ابن عمر لاہور ۔ مدیر علم و عمل ماہنامہ ۔

مفتی محمد ابراہیم صاحب ۔ دارالعلوم صادق آباد ۔

مفتی عنایت الکریم صاحب ۔ استاذ الحدیث جامعہ رحیمیہ ملتان ۔

مفتی عبدالرؤوف صاحب ۔ استاذ الحدیث جامعہ محمدیہ نواب شاہ ۔

مولانا عبدالاحد بلال صاحب ۔ خطیب بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ۔ فاضل جامعہ خیرالمدارس ملتان ۔

نیز یہ وہ بزرگان دین ہیں جن کی خاص دعاؤں کے شرف سے یہ رسالہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔ جن میں سر فہرست ابوالمدیر حضرت مولانا حاجی عبدالقیوم مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ ہیں ۔ اور انکے ساتھ ساتھ مدیر کے مرشد اور مربی حضرت حاجی شریف صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ ہیں ۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ، ڈاکٹر حفیظ اللہ مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ، نواب محمد عشرت علی خان قیصر صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ، مفتی عبدالستار صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ اور مفتی عبدالقادر صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کا نام شامل ہے ۔

محاسن اسلام
محاسن اسلام

مدیرِ اعلیٰ کی نسبت اور تعارف:۔

محاسن اسلام کے مدیر قاری محمد اسحاق ملتانی ایک جید مصنف، مرتب اور ناشر ہیں۔ جو سینکڑوں کتابوں کو ترتیب دے کر اور ادارہ تالیفات اشرفیہ کے نام سے شائع کرکے پچھلی کئی دہائیوں سے دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان کی نسبت سلسلۂ اشرفیہ تھانویہ کے بزرگوں سے ہے اور انہوں نے حاجی شریف صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ (خلیفۂ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ) کی صحبت و تربیت سے استفادہ کیا۔ یہ نسبت محاسن اسلام کے مواد میں اعتدال، اسلامی تعلیمات، اصلاحی تربیت کی صورت میں جھلکتی ہے ۔ مدیر کا مزید تعارف آپ اس فیس بوک پیج پر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ قاری محمد اسحاق ملتانی

تسلسلِ اشاعت اور تعداد اشاعت:۔

سال ہا سال سے محاسن اسلام مسلسل شائع ہو رہا ہے اور اللہ کے فضل سے اس کی تعداد اشاعت قابلِ ذکر رہی ہے۔ پچھلے کئی برسوں میں اس کی تعدادِ اشاعت پچاس ہزار سے بھی زیادہ رہی اور مطالعہ کرنے والوں کی مجموعی تعداد بلامبالغہ لاکھوں میں پہنچتی ہے۔ یہ اعداد و شمار کسی وقتی مہم کے سہارے نہیں، بلکہ اس مستقل اعتماد کی علامت ہیں جو قاری نے محاسن اسلام کے علمی مزاج اور اصلاحی رویے پر کیا ہے۔ یہی اعتماد رسالے کو ہر گھر اور ہر حلقۂ فکر تک لے جاتا ہے۔ اکثر لوگ خود چل کر دفتر میں تشریف لاتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ہم اس رسالہ کو ہر مہینے حاصل کرتے ہیں اور گھر میں دوسرے ڈائجسٹ وغیرہ منع کررکھے ہیں کہ جو بھی پڑھے وہ یہی مضامین پڑھے ۔ گھر کے ہر فرد کا یہ دلعزیز رسالہ ہے ۔

محاسن اسلام کا قاری کون ہے؟

محاسن اسلام کے قاری میں طالبِ علم بھی ہے اور استاد بھی، عالمِ دین بھی ہے اور پروفیشنل حضرات بھی۔ اس کے صفحات عام مسلمان گھرانے کے لیے مفید ہیں کیونکہ یہ نہ روزمرہ کی اخلاقی تربیت سے غافل ہوتا ہے اور نہ ہی دینی مزاج کے بنیادی تقاضوں سے۔ یہ جامعیت اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب رسالہ اپنے مضامین کو عام فہم اور ہلکے اسلوب کے ساتھ لے کرچلے ۔ بہترین سادگی کے ساتھ اصل پیغام کی طرف قاری کی رہنمائی کرے۔ اور محاسن اسلام یہی کام پورے اعتماد سے انجام دیتا ہے۔ نیز اسمیں خواتین کے لئے بھی خاص تعلیمات اور خاص صفحہ شامل کیا جاتا ہے جس کا عنوان ہوتا ہے “خواتین کا محاسن اسلام”۔ علاوہ ازیں اسمیں درس قرآن، درس حدیث اور عملیات کا سلسلہ وار اضافہ بھی شامل ہے ۔

محاسن اسلام کی زبان میں سادگی ہے مگر کمزوری نہیں ۔ جملے مختصر ہوتے ہیں لیکن ادھورے نہیں ہوتے ۔ یہی اسلوب لوگوں کے دل تک پہنچتا ہے کیونکہ اس میں غیر ضروری ادیبانہ مشکل پسندی سے پرہیز کیا جاتا ہے تاکہ اصل مسئلہ اور اس مسئلہ کا حل واضح طور پر سامنے آئے۔

گھر بیٹھے حصول کا آسان طریقہ:

محاسن اسلام کو حاصل کرنا سہل ہے۔ آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں ہوں، گھر بیٹھے منگوا سکتے ہیں۔ آرڈر کرنے کے لیے
 WhatsApp # 03226180738
 پر رابطہ کریں اور اپنا ایڈریس بھجوا دیں۔ رہنمائی یا فوری بات چیت درکار ہو تو براہِ راست یہ واٹس ایپ لنک کھولیں:۔
 https://wa.me/923450345581
آپ کے واٹس ایپ میں بات چیت شروع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ، محاسن اسلام کے صفحات باقاعدگی سے ایک واٹس ایپ چینل پر بھی شائع ہوتے ہیں ۔ مطالعہ کو آسان بنانے کے لیے اسے جوائن کرلیں:۔  https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H

محاسن اسلام
محاسن اسلام

سوشل میڈیا فیس بوک پر پیج:۔

اگر آپ پہلے محاسن اسلام کی جھلک دیکھنا چاہیں تو فیس بک پر یہ پیج کھولیں جہاں اس کے صفحات باقاعدگی سے شئیرکئے جاتے ہیں:۔
 https://www.facebook.com/MEItaleefat/
اس پیج پر ہر صفحہ ایک مختصر، عام فہم مضمون پر مشتمل ہوتا ہے جسے آپ پڑھ بھی سکتے ہیں اور دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ یہ شیئرنگ محض معلومات کی ترسیل نہیں بلکہ ایک خیر کے پیغام کو پھیلانے کا ذریعہ ہے۔ یہاں آپکو مضامین کے ذریعے سے محاسن اسلام کا مکمل تعارف مل جائیگا ۔ آپ جتنے چاہیں مضامین پڑھ سکتے ہیں بس اتنی گزارش ہے کہ جو بھی مضمون پسند آئے اُسکو آگے ضرور پھیلائیے گا ۔

محاسن اسلام
محاسن اسلام

پرانے شمارے بھی دستیاب ہیں:۔

محاسن اسلام کے پرانے شمارے بھی دستیاب ہیں۔ آپ اپنی ضرورت کے مطابق پرانے نمبر آرڈر کر سکتے ہیں اور اُن کی تفصیل واٹس ایپ پر حاصل کر سکتے ہیں۔ جو قارئین کسی خاص موضوع یا سلسلۂ مضامین کی تکمیل چاہتے ہیں، اُن کے لیے یہ سہولت بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ اس طرح محاسن اسلام کا علمی تسلسل آپ کے ذاتی مطالعے کی فائل میں بھی محفوظ رہتا ہے۔

محاسن اسلام کی اصل روح کیا ہے؟

محاسن اسلام کی اصل روح اصلاحِ معاشرہ ہے۔ یاد رکھیں ! محاسن اسلام میں چھپنے والے مضامین قاری کو محض معلومات نہیں دیتے، بلکہ دل میں نرمی اور عمل کی رغبت پیدا کرتے ہیں۔ اسی بنا پر یہ رسالہ گھریلو نشستوں، تعلیمی اداروں، مطالعاتی حلقوں اور انفرادی تربیت کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔ یہ رسالہ خوشگوار زندگی کا ضامن ہے ۔ اور اسکے استناد کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ ملک بھر کے سینکڑوں ہزاروں خطبائے کرام اسی رسالہ سے اپنی تقریر اور بیان کی ترتیب بناتے ہیں ۔ کئی خطیب حضرات ہمیں فون کرکے یہ بتاتے ہیں کہ اُنکو محاسن اسلام کا بہت شدت سے انتظار ہے کیونکہ وہ جمعہ کی تقریر کے لئے اسی رسالہ کو اپنے مطالعہ میں رکھتے ہیں ۔

تعلیم یافتہ طبقے میں مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

پروفیسرز، علما، اور مختلف شعبوں کے سینئر اہلِ کار محاسن اسلام کو اس لیے پسند کرتے ہیں کہ یہ ان کے مصروف اوقات میں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ ایک صفحے کا مضمون اُنہیں فوراً مرکزی نکتہ سمجھا دیتا ہے اور پڑھنے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی ۔ کئی ایسے اسلامی رسائل ہیں جن میں پانچ چھ اور دس دس بارہ صفحات کے اسلامی مضامین شائع ہوتے ہیں ۔ علمائے کرام کے لئے تو یہ بیش بہا قیمتی خزانہ ہوتا ہے مگر مصروف لوگ اس سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ رسالہ محاسن اسلام میں غیر ضروری پس منظر یا پیچیدہ حوالہ جات سے گریز کرتے ہوئے مضمون کے اصل پیغام کو مرکوز کیا جاتا ہے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ محاسن اسلام محض ایک عنوان نہیں بلکہ ایک مزاج کی علامت بن چکا ہے ۔ جب قاری اس نام کو دیکھتا ہے تو اسے ایک ایسا علمی رسالہ یاد آتا ہے جو اصلاح کو مقدم رکھتا ہے۔ اکابر کی سرپرستی کا حامل ہے ۔ تربیت یافتہ مدیر کی محنتوں کا نتیجہ ہے اور صفحات و مضامین کی واضح ترتیب کا مظہر ہے ۔ یہ سب چیزیں مل کر اس شناخت کو قائم رکھتے ہیں۔ یہی شناخت محاسن اسلام کو بہت سے رسالوں میں ممتاز کرتی ہے۔

مزید مطالعہ اور کتابی انتخاب

اگر آپ اپنے ذاتی مطالعے کے لیے مزید اسلامی کتب دیکھنا چاہیں تو کتاب فروش کی فہرستِ کتب یہاں ملاحظہ کریں:
 https://kitabfarosh.com/fehrist
 اس ویب پیج پر آپ موضوع کے اعتبار سے کتب دیکھ سکتے ہیں اور اپنے لیے مفید انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس طرح محاسن اسلام کے ساتھ ساتھ آپ کا گھرانہ معتبر کتب کی صحبت بھی حاصل کرتا ہے۔

سماجی ذرائع پر مطالعہ: باقاعدہ اپڈیٹس اور شیئرنگ

محاسن اسلام کے صفحات کو باقاعدگی سے دیکھنے کے لیے فیس بک پر یہ صفحہ مفید ہے:۔
https://www.facebook.com/MEItaleefat/
یہاں ہر صفحہ ایک مختصر، عام فہم مضمون کی صورت میں نظر آتا ہے جسے آپ فوراً پڑھ اور شیئر کر سکتے ہیں۔ اسی طرح باقاعدگی سے مطالعہ کرنے والوں کے لیے واٹس ایپ چینل بھی پیش خدمت ہے:۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H


مطالعہ کے شوقین حضرات کے لئے دوسرا تحفہ:۔

جو لوگ مطالعہ کے شوقین ہیں اُنکا مطالعہ صرف رسالے پر محدود نہیں رہتا ۔ وہ پھر کتب میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اُنکی چاہت ہوتی ہے کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم ہوتا جہاں پر رسالہ کی طرح کتابیں بھی ہمیں گھر بیٹھے مل جایا کرتیں ۔ ایسے قارئین کے لیے کتاب فروش پر دستیاب کتب کی فہرست ایک انمول خزانہ ہے جس میں سے آپ اپنی مرضی کی کتابیں پسند کرسکتے ہیں یہ لنک ملاحظہ فرمائیں :۔
https://kitabfarosh.com/fehrist

گھر میں محاسن اسلام کیسے پڑھیں؟

گھر کے ماحول میں محاسن اسلام کو داخل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہفتے کے کسی ایک یا دو دن سب اہلِ خانہ پندرہ بیس منٹ کے لیے ایک ہی مضمون منتخب کریں۔ ایک فرد بلند آواز سے پڑھ دے، اس کے بعد دو منٹ میں سب اپنی سمجھ بتائیں اور ایک چھوٹا سا عملی ہدف طے کریں مثلاً گفتگو میں نرمی یا نماز کے بعد ایک مسنون دعا کی پابندی یا جو بھی پڑھے گئے مضمون میں سمجھایا گیا ہو اُسکو اپنا عملی ہدف بنا لیں ۔ اگلے ہفتے پہلی فرصت میں پچھلے ہدف کا مختصر جائزہ لیں اور نیا ہدف رکھیں۔ یہی چھوٹے قدم بتدریج بڑی تبدیلی بناتے ہیں اور محاسن اسلام کا اصلاحی پیغام گھر میں ایک مثبت فضا پیدا کرتا ہے۔

مصروف طبقے کے لیے مختصر مطالعہ روٹین

اساتذہ، طلبہ اور دفتری مصروفیات رکھنے والے افراد کے لیے بہتر طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک صفحہ پڑھنے کا معمول بنا لیا جائے۔ محاسن اسلام کی ساخت اس کے لیے موزوں ہے ۔ دو یا تین مختصر وقفوں میں ایک صفحہ مکمل ہو جاتا ہے اور بنیادی نکتہ ذہن نشین رہتا ہے۔ اگر سفر یا انتظار کے دوران مطالعہ آسان لگے تو وہی وقت اختیار کریں۔ مقصد یہ نہیں کہ بہت کچھ پڑھ لیا جائے، مقصد یہ ہے کہ جو پڑھا جائے، اس پر عمل ہو اور رویوں میں جھلک آئے۔

محاسن اسلام
محاسن اسلام

رسالہ لگوانے کا آسان طریقہ اور باقاعدہ اپڈیٹس حاصل کریں:۔

پاکستان کے کسی بھی شہر سے محاسن اسلام حاصل کرنے کے لیے سیدھا راستہ یہ ہے کہ
 WhatsApp # 03226180738
 پر پیغام بھیج کر پتہ درج کرا دیں اور رقم منتقل کر دیں۔ فوری گفتگو کے لیے یہ براہِ راست لنک کھولیں:۔
https://wa.me/923450345581
رابطہ فوراً واٹس ایپ میں شروع ہو جائےگا۔  باقاعدہ صفحات کی جھلک دیکھنے اور دوستوں سے شیئر کرنے کے لیے فیس بک پیج ضرور دیکھئے گا: https://www.facebook.com/MEItaleefat/ — ۔
یہاں ہر صفحہ ایک مختصر اور عام فہم مضمون کی صورت میں نظر آتا ہے۔ مسلسل اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کی سہولت بھی موجود ہے:۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H — 

 
شیئرنگ ضرور کریں:۔

جب کوئی صفحہ فائدہ دے تو اسے دوستوں اور خاندان کے گروپس میں شیئر کریں، مگر ساتھ ایک مختصر سی ذاتی سطر لکھیں—”میں نے اس حصے سے یہ بات سیکھی”—تاکہ شیئر محض لنک نہ لگے بلکہ ذاتی مشاہدے کے ساتھ جائے۔ فیس بک صفحے کی پوسٹ یا واٹس ایپ چینل کا حوالہ دیتے ہوئے یہی اصول اختیار کریں۔ اس طرح محاسن اسلام کے صفحات دوسروں تک بھی نرم مزاجی کے ساتھ پہنچتے ہیں اور خیر کی دعوت جارحانہ تشہیر کے بجائے مخلصانہ تعاون کی صورت اختیار کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور محاسن اسلام کے صفحات سے ہمارے گھروں میں نرمی، وقار اور خیر پیدا کرے۔ جو فیض ہمیں ملا، اسے آگے بڑھانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے—نرمی کے ساتھ، اخلاص کے ساتھ، اور عمل کے عزم کے ساتھ۔





You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop