عقیدہ تحفظ ختم نبوت ……زندہ باد
تحفظ ختم نبوت دینِ اسلام کی بنیادہے اور مسلمانوں کی دینی غیرت کا عنوان ہے ۔ جب تک مسلمان اُسکی حفاظت میں لگے رہیں گے وہ غیرت مند قوم پر بن کر زندگی گزاریںگے ۔
ختم نبوت کا عقیدہ وہ مبارک حقیقت ہے جس نے اسلام کو ہر زمانے میں ہر قسم کی بدعت، تحریف اور فتنہ سے محفوظ رکھا ہے ۔ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ مجبتیٰ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور ان کے بعد قیامت تک کسی بھی نبی یا رسول کا پیدا ہونا اسلامی عقیدے کے خلاف ہے ۔ یہ حقیقت ہمیں قرآن و حدیث سے صراحت کے ساتھ معلوم ہوتی ہے ۔ اسی پر تمام اُمت کا اجماع ہے ۔
تحفظ ختم نبوت کی ذمہ داری ہر ہر مسلمان پر ہر وقت واجب ہے ۔ یہ ایسا اہم عقیدہ ہے جس کے تحفظ کے لئے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے لے کر اب تک مسلمانان عالم بے مثال قربانیاں دیتے آئے ہیں ۔ میرے دادا جان رحمہ اللہ تعالیٰ بھی اس سلسلہ میں اپنا دل و جان سے کردار ادا فرماتے ۔ وہ اپنا تن من دھن اسی پر قربان فرماتے۔ جب اُنکو تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں قید ہوئی تو جس کمرے میں رکھا گیا وہاں پر قضائے حاجت کے لئے مختص جگہ نہیں تھی ۔ تو دادا جان رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص جلال کے انداز میں جیلر سے کہا :
اگر تم ہمیں ایک جائے نماز بھی فراہم نہیں کرسکتے تو تم قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا منہ دکھاؤ گے کہ اُنکے سپاھی تمہارے پاس قید تھے اور تم نے نماز پڑھنے کے لئے بھی جگہ نہ دی ۔
پھر دادا جان رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ سن کر اُسکو حیا آگئی اور اُس نے ہمیں ایک مصلیٰ دے دیا۔
آج کے دور میں بھی تحفظ ختم نبوت کی جدو جہد مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے ۔ختم نبوت کا عقیدہ ایسا ہے کہ اسکا دفاع کرنا مسلمانوں کی عزت و وقارکا معاملہ ہے ۔ اس لئے اس اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو کلمہ حق پر قائم رکھے اور راہ حق پر استقامت کے ساتھ چلنے کی توفیق دے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں غیرت ایمانی کی دولت نصیب فرمادیں ۔ آمین
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





