سوات کا افسوسناک واقعہ

سوات کا افسوسناک واقعہ

سوات کا افسوسناک واقعہ جو پیش آیا اُس پر جتنا بھی پریشانی کا اظہار کیا جائے وہ کم ہے ۔ اب تک کی خبروں اور سوشل میڈیا کی پوسٹوں کے مطابق یہ ایک پوری فیملی تھی جو سیر کے لئے گئی تھی ۔ دریا کے درمیان میں جا کر اُنکو ناشتہ کرنے کا شوق ہوا ۔ اس دریا میں اکثر طغیانی اور تیز بہاؤ رہتا ہے ۔ مگر اس فیملی نے اس چیز کو اگنور کردیا ۔ اور ناشتہ کرنے کے لئے وہیں پر پہنچ گیا ۔ پھر سنا گیا کہ جب دریا میں بہاؤ تیز ہونے لگا تو کچھ لوگ وہاں سے بھاگ گئے اور انکو بھی بار بار کہنے لگے کہ آپ لوگ بھی جلدی یہاں سے نکلیں ۔ مگر اس فیملی کے کچھ لوگوں نے آگے بڑھ کر سیلفی لینے کا ارادہ کیا تھا ۔

یعنی کہا جا سکتا ہے کہ سیلفی لینے کے چکر میں یہ سوات کا افسوسناک واقعہ پیش آیا اور پوری کی پوری فیملی ڈوب کر مر گئی ۔ سب سے افسوسناک لمحہ وہ تھا جب پانی کی شدت میں کوئی بھی انکی مدد نہیں کرسکتا تھا اور یہ لوگ تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ اور بعض لوگوں کے مطابق ڈھائی گھنٹے تک وہاں اپنی موت کا بے بسی سے انتظار کرتے رہے ۔ دیکھنے والے بیسیوں لوگ تھے مگر اب کوئی بھی مدد کی صورت نہیں تھی کیونکہ پانی کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی تھی ۔

اس فیملی میں سے صرف ایک شخص زندہ بچا وہ والد صاحب جو سیر پر شریک نہیں تھا ۔ اُن کے کئی کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ۔ اور اُنکا درد اور دکھ ہر بندہ سمجھ سکتا ہے ۔

سیلفی کے شوق نے جان لے لی:۔

مگر دوستو! سوات کا افسوسناک واقعہ یقینا دکھ اور غم سے بھرا ہوا ہے مگر اس موقع پر کچھ چیزوں کو سمجھ لینا چاہئے ۔ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اس واقعہ کا ذمہ دار کون ہے ؟ کچھ وی لاگرز اور یوٹیوبرز نے حکومت کو اس چیز کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ جو کہ ایک بہت ہی عام سی بات ہے ۔ جب بھی کسی سانحہ کا ذمہ دار کوئی سمجھ نہ آرہا ہو تو فوراً حکومت کو گالیاں بکنا شروع کردو کیونکہ یہ بہت ہی آسان ہے ۔ حالانکہ وہ لوگ خود اسکے ذمہ دار ہیں کیونکہ سیر و سیاحت میں احتیاط کا پہلو سب سے پہلے ہونا چاہئے ۔ جب بھی آپ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو اپنے شہر میں بھی ذرا دور جانے سے انسان گھبرانے لگتا ہے کہ کب کوئی انہونی واقع ہوجائے ۔ پھر ایسے لوگ انجان علاقوں میں سیر و سیاحت کے لئے جاتے وقت اتنے زیادہ لاپرواہ کیسے ہوجاتے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جو پہاڑوں پر ڈرائیو کرتے ہوئے لاپرواہی کے نتیجے میں افسوسناک اموات ہوئیں ۔ اور پھر دوسرا پہلو اس میں جو سیلفی لینے کا ہے وہ بھی آج تک ہزاروں جانیں کھا چکا ہے ۔

سوات کا افسوسناک واقعہ 2
سوات کا افسوسناک واقعہ 2

افسوسناک واقعہ: ذمہ دار کون ہیں؟

جن لوگوں نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے اُنکا پہلا نکتہ یہ تھا کہ حکومت ٹورزم یعنی سیر و سیاحت کے مقامات پر سخت پابندیاں عائد کرے ۔ تو کیا اس سے مسئلہ حل ہوجائیگا ؟ گزشتہ ہفتہ میں جو گاڑی ڈرائیور کی غفلت سے کھائی میں جا گری کیا حکومت اُسکے لئے تمام پہاڑوں پر موٹر وے بنا دے ؟ ان لوگوں نے جو غلطی کی ہے تو کیا وزیر اعظم کو خود آکر انکو منع کرنا چاہئے تھا کہ دریا کے درمیان میں مت بیٹھو ؟ اور پھر جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کیوں نہیں پہنچا تو کیا آپ نے اپنے ملک کو اتنی ترقی پر پہنچا دیا ہے کہ ہر ہر شہر کی ہر ہر گلی میں ہیلی کاپٹر موجود ہے ؟ یوں لگتا ہے کہ آپ کبھی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے، ہر روز دن میں اٹھارہ گھنٹے کام کرتے ہیں اور کبھی بھی بے ایمانی یا کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہو ۔ اگر آپ اس لگن اور محنت سے کام کررہے ہیں تو پھر تو آپکا یہ شکوہ بجا ہے کہ ہیلی کاپٹر سوات کے گلی کوچوں میں ہونا چاہئے تھا جو فوراً پہنچ جاتا ۔

ورنہ افسوس اس بات کا بھی ہے کہ ہم سب پاکستانی کام کاج کے معاملہ میں بالکل صفر ہیں اور وطن عزیز کے بارہ میں جب بھی منفی باتیں اور چٹ پٹی خبریں ملتی ہیں تو اُنکو ایسے گردش میں لاتے ہیں کہ گویا ہم تو اس ملک کو چاند پر پہنچانے کے لئے سب کچھ قربان کئے بیٹھے ہیں اور ہر چیز کی ذمہ دار حکومت ہے ۔

تو دوستو! اپنے گریبان میں جھانکنے کی عادت ڈالو ۔ جو سانحہ اور حادثہ ہو اُس پر بغیر کسی ثبوت یا بغیر کسی وجہ کے بات مت کرو ۔ جو ہوا وہ قدرت کا فیصلہ تھا ۔ اب ملک بھر میں اپنے ہی وطن کی خرابیاں اور گالم گلوچ کرکے کیا فائدہ حاصل ہوگا ؟

البتہ حادثات بہت کچھ سکھا جاتے ہیں ۔ جن میں سے پہلی بات یہ ہے کہ جب بھی آپ کسی جگہ سیر و سیاحت کے لئے جاتے ہیں تو کسی بھی اجنبی مقام پر جانے سے پہلے خوب ریسرچ کرلیں کہ راستہ کیسا ہے؟ وہاں کا ماحول کیسا ہے؟ وہاں کا موسم کیسا ہے؟ اور اگر ان چیزوں میں غفلت برتی تو پھر افسوسناک واقعات پیش آتے رہیں گے ۔ ہر شخص کو اپنی جان کی خود پرواہ کرنی چاہئے ۔ وہم کی حد تک احتیاط کرنی چاہئے ۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور حکومت کو متعلقہ اقدامات کرنے کی توفیق دیں اور ہم سب کو ناگہانی آفتوں سے بچائیں ۔ آمین ۔

اس واقعہ سے متعلق کچھ فیس بوک کی پوسٹ آپ دیکھ سکتے ہیں: سوات کا افسوسناک واقعہ

کتاب فروش آن لائن بک اسٹور :۔

کتاب فروش ایک آن لائن بک اسٹور ہے جو پچھلی کئی سالوں سے کتابوں کی ڈلیوری میں بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ اسلامی، درس نظامی، مدارس کے نصاب، میڈیکل، حکمت، بچوں کی کتب کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہمارے پاس موجود ہے ۔
ہماری ڈلیوری محفوظ ترین اور تیز ترین ٹی سی ایس سروس کے ذریعے سے ہووتی ہے ۔ الحمدللہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں آرڈرز ڈلیور ہوچکے ہیں جن کا مکمل ریکارڈ محفوظ ہے ۔ آپ بھی ہمارے کتب خانہ کو دیکھیں اور اپنی پسند کی کتابیں آرڈر کریں ۔

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop