درود کی برکت سے فرشتوں کی امامت

Barakat e Darood Shareef

درود کی برکت سے فرشتوں کی امامت

حفص بن عبداللہ کا بیان ہے کہ میں نے امام المحدثین ابو زرعہ رحمۃ اللہ علیہ کو ان کی وفات کے بعد خواب میں دیکھا کہ وہ پہلے آسمان میں فرشتوں کو نماز پڑھا رہے ہیں ۔
میں نے دریافت کیا کہ اے ابوزرعہ! کون سی عبادت کے صلہ میں آپ کو یہ اعزاز و اکرام ملا ہے؟
تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے ہاتھ سے دس لاکھ احادیث لکھی ہیں اور ہر حدیث میں عن النبی کے بعد صلی اللہ علیہ وسلم لکھا ہے اور تم جانتے ہو کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو مسلمان ایک مرتبہ مجھ پر درُود شریف بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
یہ درُود شریف کی برکت ہے کہ خدا وند عالم نے مجھے فرشتوں کا نمازمیں امام بنادیا ہے (شرح الصدور’ ص23)

کتاب کا نام: برکات درود شریف کے حیرت انگیز واقعات
صفحہ نمبر: 197

Written by Huzaifa Ishaq

13 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments