حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا قول (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔
ارشاد فرمایا کہ یہ بات میں نے اپنے حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی قدس اللہ تعالیٰ سرہ ہی سے سنی ، کسی کتاب میں نہیں دیکھی۔
حضرت عارفی قدس اللہ تعالیٰ سرہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کاقول نقل فرمایا کرتے تھے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز کے بعد دو کلمے کہہ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ اس نے میری کمر توڑ دی۔ وہ دو کلمے کون سے ہیں ؟ الحمدللہ اور استغفراللہ ۔ جو شخص یہ دو کلمے کہہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ اس نے میری کمر توڑ دی یعنی میرے بہکانے کے جو راستے ہو سکتے تھے وہ ان دو کلموں نے بند کر دیئے۔
۔(درسِ شعب الایمان، جلد ۳، صفحہ ۶۲)۔
یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





