امت مسلمہ میں پانچ بڑے علمائے کرام
شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسن رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں
کہ حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ تعالیٰ فرمایا کرتے تھے کہ ’’امت میں چار علمائے کرام ایسے گزرے ہیں کہ جن کی تصانیف کے ساتھ مزاولت رکھنے سے آدمی اگر غبی بھی ہو تو ذہین ہوجاتا ہے۔ ایک امام غزالی رحمہ اللہ تعالیٰ، دوسرے شیخ محی الدین ابن عربی رحمہ اللہ تعالیٰ، تیسرے حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ تعالیٰ اور چوتھے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔
یہ مقولہ نقل فرماکرحضرت شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ فرمایا کرتے تھے کہ پانچویں کا میں اضافہ کرتا ہوں اور وہ ہیں حجۃ الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔
بحوالہ (مقالات حجۃ الاسلام جلد نمبرچار ۔ صفحہ نمبر 51)۔

مقالات حجۃ الاسلام
مقالات حجۃ الاسلام
الامام الکبیر حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی سوانح اور فضائل وکمالات پر مشتمل ۔ نیز اس میں آپکی نادر و نایاب کتب، رسائل و مکتوبات بھی شامل ہیں ۔
اعلیٰ کاغذ پر مشتمل خوبصورت بائنڈنگ کے ساتھ 7 ہزار صفحات یعنی 17 جلدوں پر پاکستان میں پہلی مرتبہ شائع کی گئی ہے ۔

