اسم اعظم سے دعا کے طریقے

Idara Taleefat E Ashrafia

اسم اعظم سے دُعا کے طریقے

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے کہ جب اسم اعظم سے دعا مانگنا چاہو ۔
تو پہلے سورۃ الحدید کی ابتدائی چھ آیات اور سورۃ الحشر کی آخری آیتیں پڑھو
اور پھر یہ دعا مانگو یَا مَنْ ھُوَ کَذٰلِکَ اِفْعَلْ لِیْ کَذَا اللہ تعالیٰ کی قسم ہے کہ اگر اس طرح کوئی بدبخت دعا مانگے گا تو وہ خوش بخت ہو جائے گا..۔
الشیخ العلامۃ الامام ابوالثناء محمود رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ:۔
امام قشیری رحمۃ اللہ علیہ نے کسی ولی اللہ سے نقل کیا ہے کہ جب آدمی اپنے دل کو ہر طرف سے موڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کرلے اور پورے ادب اور تعظیم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے جس اسم کے ساتھ بھی دعا مانگے گا وہی اسم اعظم ہے کیونکہ اس حالت میں دعا ضرور قبول ہو تی ہے کیونکہ قرآن کریم میں ہے … اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ
بعض کا خیال یہ ہے کہ اسم اعظم ایک خاص اسم ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں عطا فرماتے ہیں… بعض فرماتے ہیں کہ سورۂ آل عمران میں جو اسم اعظم ہے وہ یہ ہے

یَا اَللّٰہُ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا مُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وْالْاِنْجِیْلِ وَالْقُرْآنِ الْعَظِیْمِ یَا مَنْ لَایَخْفیٰ عَلَیْہِ شَئٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَاءِ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ وَیَارَبِّ یَا جَامِعَ النَّاسِ لِیَوْمِ لاَّرَیْبَ فِیْہِ یَامَنْ لَایُخْلِفُ الْمِیْعَادَ یَا مَنْ شَھِدَ لِنَفْسِہٖ وَشَھِدَتْ لَہُ الْمَلَآئِکَۃُ وَاُوْلُواالْعِلْمِ قَائِمًا عَلیٰ خَلْقِہٖ بِالْقِسْطِ لَآاِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمِ یَا اَللّٰہُ یَا اَللّٰہُ یَا مَالِکَ الْمُلْکِ یَا مَنْ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُُ ط بِیَدِکَ الْخَیْرُ ط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ یَا مَنْ یُوْلِجُ اللَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَیُوْلِجُ النَّھَارَ فِی اللَّیْلِ وَ یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ

بعض نے کہا کہ اسم اعظم وہ ہے جس سے علاء بن الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ نے دربار میں داخل ہوتے وقت دعا مانگی تھی وہ یہ کہ انہوں نے پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھی پھر یوں دعا مانگی… یَا حَلِیْمُ یَا عَلِیْمُ…یَا عَلِیُّ…یَا عَظِیْمُ اَجِرْنَا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم ان دو آیتوں میں ہے… اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ اور الٓمَّٓ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد ہے کہ اسم اعظم تین سورتوں میں ہے… سورۃ البقرہ…سورۃ آل عمران اور سورۃ طٰہٰ…کتاب نورالیقین میں حضرت شیخ ابوالحسن شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھ سے لکھا ہوا تھا کہ جو آدمی جمعرات کی شام کو نہا کر کسی گوشہ میں تنہا بیٹھ جائے … مغرب کی نماز ادا کر کے وہیں بیٹھا ذکر کرتا رہے پھر عشاء کی نماز پڑھ کر وتر کے آخری سجدہ میں سو بار کہے

یَا رَبِّ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِکَ اَسْتَغِیْثُ

تو اس کی حاجت پوری ہو جائے گی…انہی کے ہاتھ سے یہ ترکیب بھی لکھی ہے کہ اگر کسی آدمی کی کوئی حاجت ہو اوروہ پوری نہ ہو رہی ہو تو وہ جمعہ کی رات کی شام کو نہا کر اللہ کی عبادت میں مصروف رہے اور کسی سے بات نہ کرے اور جب عشاء کی نماز پڑھے تو وتر کے آخری سجدہ میں سو بار کہے ..۔

یَااَللّٰہُ یَا رَبِّ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِکَ اَسْتَغِیْثُ یَااَللّٰہُ

پھراپنی حاجت مانگے …مگر یہ ضروری ہے کہ کسی مسلمان کی ہلاکت یا نقصان کی دعا نہ کرے سنن ترمذی میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی مشکل پیش آتی تو آپ یوں کہتے یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِکَ اَسْتَغِیْثُ اور سنن الترمذی میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی مشکل پیش آتی تو آسمان کی طرف دیکھ کر فرماتے سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ
اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں بہت کوشش کرتے تو فرماتے ..۔ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِکَ اَسْتَغِیْثُ قاسم بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی غمگین ہوتے تو فرماتے یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ
علامہ بونی رحمہ اللہ نے حَیٌّ وَ قَیُّوْمٌ کے بیان میں لکھا ہے کہ منگل…بدھ اور جمعرات کو روزہ رکھے اور جمعہ کی رات میں علی الصبح اذان کے بعد اول وقت میں صبح کی نماز پڑھے اور پھر اس اسم کا ورد کرے اور دوسری کسی طرف بالکل دھیان نہ دے اور مسلسل یہ ذکر کرتا رہے جب سورج طلوع ہونے لگے تو فوراً قلم لے کر کاغذ پر یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ لکھ لے اور اس کاغذ کو لپیٹ کر اپنے پاس رکھ لے تو وہ اپنے رزق میں کشادگی و برکت دیکھے گا..۔
اگر کوئی ضرورت مند آدمی صبح کی نماز کے بعد بولنے سے پہلے درج ذیل دعا پڑھے تو اس کی ضرورت پوری ہو گی… دعا یہ ہے..۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلاَحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِّیِّ الْعَظِیْمِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا حَکِیْمُ یَا قَدِیْمُ یَا دَائِمُ یَا فَرْدُ یَا وِتْرُ یَا اَحَدُیَاصَمَدُ

شیخ با خمیم نے شیخ عبدالنور کو خط میں لکھا کہ اے دوست !میں آپ کو اسم اعظم کا تحفہ دیتا ہوں … صبح کی نماز کے بعد ۷۰ مرتبہ یوں دعا مانگو ..۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلاَحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَلِّیِّ الْعَظِیْمِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا قَدِیْمُ یَا دَائِمُ یَا صَمَدُ یَا وَدُوْدُ یَا وِتْرُ یَا ذَوالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ

(امام یافعی رحمہ اللہ کی کتاب الدرالنظیم سے ماخوذ)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 171 – 173

Written by Huzaifa Ishaq

3 November, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments