Description
طب نبوی پر مشرق و مغرب دونوں جگہ ماہرین نے علمی پیش رفت کی ہے اور عصری سائنس کو بھی رہنما بنایا ہے ۔ متعدد کتابیں وجود میں آئی ہیں اور مزید تحقیق بھی ہورہی ہے ۔
ڈاکٹر خالد غزنوی طب عصری کے حامل ہیں اور وہ پاکستان میں پہلے ایسے معالج ہیں جنہوں نے بہ ہمہ خلوص و فہم طب نبوی کو اپنا رہنما بنایا ہے اور اپنے معالجات کو طب نبوی کے اندر محیط کیا ہے ۔ اب تک تیس نباتاتِ طب نبوی پر عملی وعلمی اعتبار سے کام کرچکے ہیں ۔ ان نباتات ک افعال وخواص پر انہوں نے سیر حاصل کتابیں لکھی ہیں ۔
یہ کتاب بھی کئی اعتبار سے لائق تعریف و تبریک ہے ۔ کئی معالجین اور ماہر حکمائے کرام نے اسکو تحسین سے نوازا ہے ۔
اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کتاب کے ذریعے معالجین کو بھی اصولی باتیں معلوم ہوں گی جن کو وہ ہسپتالوں میں اپنا سکتے ہیں ۔
Reviews
There are no reviews yet.