تکبیر تحریمہ کے بعد کی سنتیں

مسنون زندگی قدم بہ قدم

نماز کی سنتیں – رکوع و سجود

۔1۔ ثناء پڑھنا، امام مقتدی اور تنہا نماز پڑھنے والے کیلئے اور مسبوق کے لیے۔
۔2۔ ‘‘تعوذ’’ اور ‘‘بسم اللہ’’ پڑھنا امام، منفرد اور مسبوق کے لیے۔
۔3۔ مسنون قرأت کا لحاظ کرتے ہوئے پڑھنا۔
۔4۔ قرأت کی رفتار میں نہ جلدی کرنا نہ آہستہ کرنا بلکہ درمیانی رفتار سے پڑھنا۔
۔5۔ سورہ فاتحہ کے ختم پر آہستہ سے آمین کہنا، خواہ امام ہو یا مقتدی یا منفرد۔
۔6۔ فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کا پڑھنا۔
۔7۔ دوسری رکعت کے مقابلہ میں پہلی رکعت کا ذرا طویل کرنا، خصوصاً فجر میں۔
۔8۔ دونوں پیروں پر برابر زور دے کر کھڑا ہونا، کسی ایک پیر پر زور دے کر دوسرے کو ہلکا کرکے کھڑا نہ ہونا۔

رکوع کے سنن و مستحبات

۔1۔ رکوع میں جاتے اور جھکتے ہوئے تکبیر ‘‘اللہ اکبر’’ کہنا۔
۔2۔ ختم سورہ کے بعد تکبیر شروع کرنا اور کمر پیٹھ کے برابر ہو جانے پر ختم کرنا۔
۔3۔ دونوں ہاتھوں سے گھٹنے کو پکڑنا۔
۔4۔ گھٹنوں کو پکڑتے وقت ہاتھوں کی اُنگلیوں کا کشادہ پھیلا ہوا ہونا اور اُنگلیوں کا رُخ پنڈلی کی جانب ہونا، یمیناً شمالاً نہ ہونا۔
۔5۔ سر کا اور سرین دونوں کا بالکل برابر اور مقابل میں ہونا کسی ایک کا دوسرے کے مقابلہ میں جھکا ہوا یا اُٹھا ہوا نہ ہونا۔
۔6۔ پیٹھ کا بالکل برابر ہونا ٹیڑھا اور کج نہ ہونا۔
۔7۔ پنڈلیوں کا سیدھا کھڑا رکھنا، ٹیڑھا یا جھکا نہ رکھنا۔
۔8۔ دونوں ہاتھوں کو پہلو اور سینے سے علیحدہ جدا رکھنا۔
۔9۔ دونوں پیروں کا ایک دوسرے کے مقابل میں رکھنا کہ ایک ٹخنہ دوسرے کے سامنے ہو جائے آگے پیچھے نہ ہو۔
۔10۔ پیروں کا بالکل سیدھا قبلہ رُخ ہونا کہ اُنگلیوں کا رُخ جانب قبلہ رہے۔
۔11۔ کم از کم رکوع میں (3) مرتبہ تسبیح ‘‘سبحان ربی العظیم’’ کا کہنا۔
۔12۔ رکوع کی حالت میں نگاہ کا قدم پر ہونا۔
۔13۔ دونوں پاؤں پر برابر زور دینا۔

رکوع سے اُٹھنے کی سنتیں

۔1۔ ‘‘سمع اللّٰہ لمن حمدہ’’ کہتے ہوئے اُٹھنا۔
۔2۔ سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے ‘‘سمع اللّٰہ’’ کا شروع کرنا اور سیدھا ہونے کے بعد ختم کردینا۔
۔3۔ قومہ میں تمام اعضاء کا ساکن اور مطمئن ہو جانا۔
۔4۔ مقتدی کا ‘‘ربنا لک الحمد’’ اور منفرد کا پورا ‘‘سمع اللّٰہ لمن حمدہ ربنا لک الحمد’’ پڑھنا۔

قومہ سے سجدہ میں جانے کی سنن و مستحبات

۔1۔ اللہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں جانا۔
۔2۔ ابتداء قیام میں تکبیر شروع کرنا اور سجدہ میں پیشانی زمین پر رکھتے ہی اکبر کی راء کو ختم کردینا۔
۔3۔ سجدہ کیلئے گھٹنے کے سہارے جھکنا، سر اور دھڑ کو پہلے نہ جھکانا۔ (شامی:1؍497)
۔4۔ سر و جسم کو سیدھا رکھتے ہوئے گھٹنے پر ہاتھ رکھتے ہوئے اس کے سہارے جھکنا۔
۔5۔ سجدوں میں جاتے ہوئے اوّلاً دونوں گھٹنوں کو پھر دونوں ہاتھوں کو پھر چہرے کو زمین پر رکھنا۔ (شامی )
۔6۔ پہلے ناک پھر پیشانی کو رکھنا اور زمین پر اچھی طرح ٹیکنا۔

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 154 تا 155

Written by Huzaifa Ishaq

9 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments