تکلیف ملنے پر خوشی

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

انبیائے کرام علیہم السلام کی قوت برداشت…..ایک جھلک

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا ۔
حضور کو بخار کی کیفیت تھی آپ نے ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی میں نے چادر کے اوپر سے ہاتھ رکھا۔
اور عرض کیا یا رسول اللہ! آپ کو کتنا تیز بخار ہے؟ حضور نے فرمایا ہم (انبیاء ؑ) پر اسی طرح سخت تکلیف و آزمائش آیا کرتی ہے اور ہمارا اجر و ثواب بھی دگنا ہوتا ہے…..۔
میں نے کہا یا رسول اللہ! لوگوں میں سے سب سے زیادہ آزمائش کن پر آئی ہے؟
آپ نے فرمایا نبیوں پر میں نے کہا پھر کن پر؟ آپ نے فرمایا علماء پر میں نے کہا پھر کن پر؟ آپ نے فرمایا نیک بندوں پر…..۔
بعض نیک بندوں کے جسم میں اتنی جوئیں پڑ جاتی تھیں کہ اسی میں ان کا انتقال ہو جاتا تھا اور بعضوں پر اتنی تنگدستی آتی تھی کہ انہیں چوغہ کے علاوہ کوئی اور چیز پہننے کو نہ ملتی تھی لیکن تمہیں دنیا ملنے سے جتنی خوشی ہوتی ہے انہیں آزمائش اور تکلیف سے اس سے زیادہ خوشی ہوتی تھی….. (ابن ماجہ)

کتاب کا نام : ایک ہزار پر تاثیر واقعات صفحہ 75

Written by Huzaifa Ishaq

30 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments